سات طریقے جو آپکے کمرے کو شاندار بنائیں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
apto do pilar azul, Casa100 Arquitetura Casa100 Arquitetura Livings de estilo moderno
Loading admin actions …

آپکا ذاتی/رہائشی کمرہ ایک ایسی جگہ ہے آپکے گھر کی جسے ہر مہمان سب سے پہلے دیکھتا ہے اور مالک کے بارے میں اپنی ذاتی رائے بناتا ہے کہ اسکی پسند کیسی ہے اور اسے خوبصورتی کی کتنی پہچان ہے۔ مناسب اور بہترین طریقے سے آراستہ کمرہ بہت آرام دہ ہوتا ہے اس میں آسانی سے رہا جا سکتا ہے اور پرسکون طریقے سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ کمرے کی آرائش،فرنیچر،دیوار کی آرائش،روشنی کا انتظام، ٹیلی ویژن اور سجاوٹ کے لیے خوبصورت ٹکڑوں کا استعمال غرض ہر چیز کو کمرے میں مناسب جگہ/مقام پر رکھنا مہمانوں کی تعریف حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔ اندرونی آرائش کے ڈیزائنر کے مطابق چھت اور دیواروں کا رنگ کمرے کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آرائشی کمرے میں اچھے اور خوبصورت روشنی کے بلب/دیئوں کا چنا ئو کیا جائے۔ رہائشی کمرہ  سجانے/خوبصورت بنانا کوئ مشکل نہیں ہے آپ اسے آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ درج ذیل سات تجاویز/طریقے ہیں جو آپکے کمرے کو شاندار بنا دیں گے جبکہ ایسے نتا ئج کے لیے تخلیقی صلاحیت اور تخیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ سب مدد گار تجاویز ہیں جنکی وجہ سے آپ کا کمرہ دوستوں اور خاندان میں بہترین کمرہ کہلائے گا۔

۱۔ روشنی سے کیا گیا مخصوص حصہ

کمرے میں بہترین آرام دہ فرنیچر کا مجموعہ روشنی کا مکمل انتظام یہ تمام عناصر کمرے کے ماحول کو آرامدہ بنا دیتے ہیں۔نیچی میز اور رنگ برنگے کشن والا صوفہ  تمام آرائشی  اشیا  پیچھے دیوار میں لگے بلب جو کہ چمک فراہم کرتے ہیں کونے میں لگی تمام چیزوں کو کمرے کو سجا دیتے ہیں۔

۲۔منفرد اور رنگ برنگی اشیاء

homify Livings de estilo moderno

یہ عام بات ہے کہ تمام رنگوں کا امتزاج، نقش و نگار، فرنیچر اور تمام دوسری آرائشی اشیاء کی ترتیب ضروری ہے اور ایسے کمرے قابل تعریف ہوتے ہیں۔خوبصورت اور دلکش اشیاء کمرے کی سجاوٹ کو مکمل کرتی ہیں۔ جیسے دھات والا پھلوں کا گلدان، اور پھولوں والا صوفہ کمرے کو دلکش بنا دیتا ہے۔رنگا رنگ  سجاوٹی اشیاء جو نظر کو بھا جاتی ہیں خالی جگہوں  اور آرائشی کمرے میں تنوع اور خوبصورتی بھر دیتی ہیں۔

۳۔ غیر معمولی اشیاء

ایک مثالی طریقہ  یہ ہے مہمانوں کو اپنے گھر کی طرف متوجہ کرنے کا کہ اپنے گھر کو پیارے فرنیچر اور خوبصورت چیزوں سے سجایا جائے جو انکو یاد رہ جائیں۔ وہ عناصر/چیزیں کم سے کم وقت اور محنت سے ترتیب دیا جا سکے جیسے کہ سلور رنگ کے صوفے اور اسی کے ساتھ ملے جلے رنگ کی تمام اشیاء ہوں بہترین بنا دیتی ہیں سجاوٹ کو تمام اشیاء کا رنگ ملتا جلتا ہو۔ اس معیاری اور اعلی کمرے میں ہر چیز احتیاط سے سجائ گئ ہے جیسے کافی کی میز کے درمیان میں رکھا نفیس گلدان اور نفیس خوبصورت  فانوس جو کمرے کی سجاوٹ کو مکمل کرتا ہے۔

۴۔ پر امن خوشگوار ماحول

ایک کمرے کو سجانے کے لیئے زیادہ تر دھیان اس بات پر دیا جاتا ہے کہ سب سے بہترین اشیاء کو چنا جائے اور ان اشیاء کو حاصل کرنے کے لئے اپنے سکون کو مد نظر رکھنا چاہئیے کیونکہ سکون کے معاملے میں کوئ سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔اس کمرے میں ہر بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب آرائش کی گئ ہے اور اس بات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے کہ اس میں ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ جگہ ہو تاکہ کافی لوگ آسانی سے بیٹھ سکیں اور جدید سائونڈ سسٹم بھی رکھا ہو۔ دیوار میں طاقوں میں روشنی کے دیئے لگائے گئے ہیں جو مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور ٹیلی ویژن کے اوپر لگے روشنی کے بلب دیوار پر سائے بنا رہی ہیں۔ رنگا رنگ کشن اور خوبصورت قالین اس کمرے کی آرائش، خوبصورتی اور آرام میں اضافہ کرتے ہیں۔

۵۔ جگہوں کو بانٹنا

اگر آپکے گھر میں بڑا ہال ہے مہمانوں کو ملنے کے لیے تو اسکی بہترین آرائش کی جائے نہ کہ سیمنٹ کی دیواروں کے ساتھ چھوڑ دیا جائے۔ موجودہ طرز کے مطابق بنا جنگلہ آپکے کمرے کو گھر کے دوسرے حصے سے الگ کر دیتا ہے جبکہ گھر میں شامل ہوتا ہے

۶۔ بجلی کے مختلف اشیاء کا مجموعہ

homify Livings de estilo industrial

منفرد اور خوبصورت کمرہ بنانے کے لیے ایسی اشیاء جو ایک دوسرے کے ساتھ ملی ہوتی ہیں کا مجموعہ ہوں کا استعمال کیا جائے/جاتا ہے۔اس کمرے کی دو دیواریں ہیں ایک بڑی پتھر کی بنی ہوئ پچھلی طرف باغ سے منسلک ہے اور دوسری دیوار جس میں ٹیلی ویژن لگا ہے لکڑی کی بنی ہوئ ہے۔

۷۔ قدرتی روشنی کی آمد

فرش،دیوار اور فرنیچر کے خوبصورت رنگوں کا امتزاج اس رہائشی کمرے کے ماحول کو بے پناہ خوبصورت بنا دیتا ہےاور کھلی بالکنی سے قدرتی روشنی آرہی ہے۔ کھانا کھانے والی جگہ شیشے کی بنی ہوئ ہے اور یہاں بیٹھ کے کھانا مہمانوں کو دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

یہاں اور بہت سے خوبصورت/خیالی طریقے ہیں اپنے کمرے کو سجانے کے لیے جو کہ آپکو اپنے دوسرے کمرے کو سجانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista