ایک حیران کر دینے والا خوبصورت گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Dormitorios de estilo moderno
Loading admin actions …

کشادہ اور فیشن ایبل انداز میں سجایا گیا یہ پاکستانی خاندان کا گھر اس بات کی مثال ہے کہ پیسے اور اچھے ذوق سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈیزائنرز نے اس گھر کے ہر کمرے کو الگ انداز میں سجایا ہے تا کہ گھر کا ہر فرد ڈیزائن و سجاوٹ کے ذریعے اپنی پسند ناپسند کی عکاسی کر سکے۔  اس رہائش گاہ کا جائزہ لیتے وقت پرتکلف سے عام تک اور قدیم سے جدید تک سجاوٹ کے کئی مختلف انداز آئیں گے۔ جگہ جگہ متاثر کن عناصر کے اضافے کے لیے لکڑی، پتھر اور شیشے کو تخلیقی انداز میں اکٹھا کیا گیا ہے۔ زبردست آرائشی ٹکڑے اور ہلکے اور گہرے دونوں اقسام کے رنگوں کا استعمال اس گھر کو دیکھنے کے قابل بنا دیتا ہے۔

عملی داخلے

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras clásicas

جوتے رکھنے کے لیے تنصیب کردہ خوبصورت شیلف اس داخلے میں فعالیت کا اضافہ کرتا ہے۔ ہموار لکڑی کے فریم میں لگے دھندلے شیشے کے سرکنے والے دروازے جوتوں کو ذرا چھپا دیتے ہیں اور جگہ کو ہلکی وضع بھی دیتے ہیں۔

کشادہ اور روشن لاؤنج

homify Livings de estilo minimalista

رہنے کی یہ پرتکلف جگہ سادہ ہے اور کریم اور سفید رنگوں سے بھری ہے۔ پرآسائش سوفے اور جدید میزیں بہت سے مہمانوں کی میزبانی آسان بناتی ہیں جبکہ کشن اور لکڑی کا کام اس جگہ میں رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں۔ یہ جگہ ایک بڑی اور ہوادار بالکونی میں کھلتی ہے اور یہاں اچھی روشنی آتی ہے۔

تخلیقی سرپرائز

homify Livings de estilo moderno

یہ ایک اور رہنے کا کمرہ ہے جس پر درمیانے رنگ چھائے ہیں جبکہ گہرے سرخ کشن اور لٹکتی ہوئی دلکش روشنیاں رنگ پھیلاتی ہیں۔ شاہانہ فرنیچر کے علاوہ ہمیں سوفے کے پیچھے آئینوں سے بنی تنصیب بہت پسند آئی۔

فنکارانہ

homify Pasillos, vestíbulos y escaleras clásicas

ایسے خوبصورتی سے تیار کردہ اور عقبی روشنیوں سے سجائے گئے ٹکڑے اندرونی حصے کو فنکارانہ اور آسائش سے بھرپور بناتے ہیں۔

اندر بلاتا میڈیا روم

homify Salas multimedia de estilo ecléctico

یہ متاثرکن ہے کہ کس طرح اس آرام دہ میڈیا روم میں ایک دیوار کو کتابوں کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔ شوخ زرد رنگ کا کاؤچ، چمڑے کی خوبصورت کرسیاں، میز کے لیے رکھا گیا ایک قدیم انداز کا صندوق اور مزےدار قالین اس جگہ کا ماحول دلچسپ اور اپنائیت بھرا بنا دیتے ہیں۔ رنگ برنگے کشن آپ کو خوش کرتے ہیں اور ہلکی روشنیاں آرام کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

نفیس اور سادہ بیڈروم

homify Dormitorios de estilo moderno

سادہ اور ہموار ڈیزائن، جدید فرنیچر اور عمدہ کپڑے کا سامان اس مرکزی خواب گاہ کو کشادہ اور آرام دہ بناتے ہیں۔ پرسکون سرمئی اور سفید رنگ ایک ساتھ مل کر نفاست بڑھاتے ہیں جبکہ بستر کے نیچے لگا وال پیپر خوبصورت نظر آتا ہے۔

بچوں کے لیے مزےدار کمرہ

homify Dormitorios de estilo moderno

رنگ برنگی سامان رکھنے کی جگہ، دیوار پر بنا خوبصورت ڈیزائن اور پڑھنے کے لیے بنائی گئی خاص جگہ اس بچوں کے کمرے کو مزےدار اور پرکشش بناتی ہے۔ ایک بڑی سی کھڑکی دھوپ اندر لاتی ہے جبکہ جدید فرنیچر سوتے، پڑھتے یا کھیلتے وقت مکمل آرام کی یقین دہانی کرواتا ہے۔

سمجھدار ڈریسنگ روم

homify Dormitorios de estilo moderno

سرکنے والے دروازوں اور روشن سفید سطحوں والی یہ تنصیب کردہ الماریاں اس ڈریسنگ روم کے فعال اور کشادہ نظر آنے کی وجہ ہیں۔ یہ کھلا سا کمرہ آپ کے اپنے دن کے لیے کپڑے چنتے وقت چلنے پھرنے کے لیے ہے اور اس بڑے سے شیشے کے سامنے آپ تیار ہوہ جا سکتا ہے۔

بڑا سا باتھ روم

homify Baños de estilo ecléctico

بھورے، سفید اور سرمئی رنگوں کے ساتھ یہ باتھ روم جدید اور آرام دہ نظر آتا ہے۔ جدیدسامان اور کھلی روشنیاں استعمان میں آسان ہیں جبکہ سنہری سنک حیران کر دیتا ہے۔

یہ رہا ایک اور سفر: حیدر آباد میں بنا شاندار تجاویز سے بھرا ایک جدید گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista