آپ کے باغ کومنفرد بنانے کے لئے13 تخلیقی باغ کے خیالات

Namra Farman Namra Farman
Water Feature Design, Garden Ninja Ltd Garden Ninja Ltd Jardines de estilo clásico
Loading admin actions …

یہ مزاحیہ بات ہے،باغ میں تخلیقی ہونا، اسکا کیا مطلب ہے؟؟؟پھول اور پودے اسی طرح بڑھتے ہیں جیسا وہ چاہیں آپ انہیں روک نہیں سکتے،لیکن یہاں کچھ ایسے مشورے ہیں جن کی مدد سے آپ ان چیزوں میں جان ڈال سکتی ہیں۔

کسی بھی باغبان سے پوچھے وہ آپکو بتائے گا کہ آپ کے گھر کی باہر کی جگہ کو ایک دلفریب عملی اور مزیدار تبدیلی چاہیے،اس لئے ہم نے سوچا کہ اگر آپکو اپنی کچھ باغ کی نئی چیزیں دکھائی جائیں تو بہت مزہ آئے گا۔

اعتماد کیجئے گا جب ہم کہیں کہ آپ کے پڑوسی جنگلے کے اوپر سے جھانک جھانک کے دیکھیں گے،اگر آپ نے ان چیزوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیا تو،اور اسے حاصل کرنے کی کوشس ضرور کریں گے۔

​1۔ہوش اڑا دینے والے باغ کے مجسمے

ہمیں ان مجسموں سے پیار ہے جو باغ کو ایک اچھی سی آرٹ گیلری میں بدل دیتے ہیں۔کتنے اچھے سے اردگرد کی نباتات کی عکاسی کرتے ہوئے یہ حیران کن شیشے خاصیت اور ایک غیر معمولی خیال کو ظاہر کر رہے ہیں۔صرف اس حیران کن چیز کو کسی پانی کے پاس رکھا ہوا تصور کر کے دیکھیں۔

​2۔غیر معمولی ہریاول گھر

کوئی بھی ہریاول گھر بنا سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ  کچھ اور بھی غیر معمولی ہو جائے تو؟یہ باغ کے کونے کے لئے بہت بہتر رہے گا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دروازے والا سفیئر ہی اپنے آپ میں کمال ہے او ر بھی اچھا یہ کہ یہ آپکے باغ کو توانا اور بھرا ہوا رکھے گا۔

3۔مخصوص پگڈنڈی

کون سیدھے راستے بنانا پسند کرے گا جب ان مڑے ہوئے راستوں کی نقل کرنا اتنا آسان ہے تو۔باغ کے گرد ڈرامائی مگر اچھے انداز میں بنا ہوا راستہ اس کو بہت منفرد بناتا ہے۔یہ بلکل زین باغ کی طرح دکھتا ہے۔

​4۔خوابوں کا کارخانہ

homify Jardines de estilo moderno Madera Acabado en madera

ہم جانتے ہیں کہ یہ مشورہ بہت فضول خرچ ہے،لیکن اگر آپ ایک مصور کا اسٹوڈیو،یوگا روم یا پھر ورکشاپ بنانا چاہےے ہیں تو کیا چیز آپکو روک رہی ہے؟ایک ٹمبر کے فریم سے بنی عمارت میں کسی پلاننگ کی ضرورت نہیں اور پھر آپ جتنا چاہیں باغ کا کم یا زیادہ حصہ استعمال کریں۔ شروع کریں آپ اسکے حقدار ہیں۔

5۔پانی کی سنکی جگہیں

آپ کے باغ اسٹائل کے قطع نظر، کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وہاں کیا اچھا لگے گا؟ ایک اعلی جدید آبدوزی جگہ جس کے بارے میں لوگ پوچھیں کہ یہ کام کیسے کرتا ہے؟دکھائی دینے والی جگہوں کے مطابق ایک فوارے کو تو کوئی مات نہیں دے سکتا لیکن تمام تر جدید ڈیزائنز کے ساتھ آپکو پانی جمع کرنے کے لئے جگہ نہیں چاہیے ہو گی۔

6​۔ تھوڑی سی گرماہٹ

قدرتی طور پہ آپ دن کے ساتھ ساتھ شام میں بھی اپنے باغ کو استعمال کرنا چاہیں گے اس لئے ایک آگ کی جگہ رکھنا بہت بہتر ہو گا۔ اسے بہت اسٹائلش بنائیے اور آپکے پاس خوبصورتی اور عملی پن کا بہت حسین امتزاج ہو گا جو ہر اختتام ہفتہ پر لوگوں کو آپکے ہسں کا چکر کٹوائے گا۔

7۔گیم چینجنگ گلاس(شیشہ)

جب کچھ لوگ باغ میں بڑے بڑے مجسمے رکھنا پسندکرتے ہیں تو ہم نے سوچا کہ اس طرح کے شیشے بھی اگر زیادہ نہیں تو اتنے ضرور اچھے لگے گے۔آپکے پودوں کے درمیان یہ چیز جمال آگیں لگے گی۔اور کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے دوستوں کے درمیان کس قدر شیخی بگھار سکتے ہیں کہ آپکے باغ میں ہاتھ کے بنے شیشے کے مجسمے ہیں۔

8​۔ایک اعلی تالاب

کوئی باغ ایک چھوٹے سے تالاب کے بغیر مکمل ہو سکتا ہے؟جنگلی زندگی کو اپنے گھر آنے کا حوصلہ دینے کے لئے آپ مختلف اشیاہ سے بہت بہترین کام کر سکتے ہیں۔ ہمیں یہ زین اسٹائل کے ساتھ چھوٹی کنکریاں اور خوبصورت پودے بہت اچھے لگے۔

9​۔روحانی مجسمے

homify Jardines de estilo moderno

ایک دلچسپ اسٹائل اپنانے کے لئے ان روحانی مجسموں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟آپ انہیں اپنے پھولوں کے درمیان بھی رکھ سکتے ہیں یا سامنے ہی کہیں لیکن بہرحال یہ بیت بڑا اثر ڈالیں گی۔

10۔انتخابی تنصیب کے مشورے

ہم نہیں جانتے کہ ایسا کیا باغات کے بارے میں ہےجو ہمیں ایلس اور ونڈرلینڈ کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتا ہے،لیکن ظاہر ہے یہ بہت خوبصورت ہے جو وہ ذہن میں آیا۔سیٹوں کے فنکی چڑھاوے،اچھی روشنیاں اور دوسری  چیزیں اسے بہت جادوئی بنا رہی ہیں

11​۔موسم گرما کے پیارے گھر

Log Cabin homify Jardines de estilo colonial Madera Acabado en madera summerhouse,log cabin,white,pure,studio,city garden,extra space,beautiful,quality,premium,luxury,hobby

ایک شیڈ کیوں؟اگر آپ ایک موسم گرما کا گھر بنا سکتے ہیں تو جو آپکو اضافی جگہ بھی دے اور آپکے باغ کو ایک جاذب نظر چیز بھی۔ہمیں اس میں موسم گرما کا فرنیچر رکھنے کا مشورہ بھی پسند آیا تاکہ جب موسم گرما آئے تو ساتھ میں یہ کرسیاں بھی۔۔

12۔کشنز کا مجموعہ

Slim & Subtle Rear Garden homify Jardines de estilo moderno

اب یہ آپکے لئے آسان اور سستا مشورہ ہے۔اگر آپکے باغ میں پہلے سے ہی فرنیچر ہے تو اسے رنگ برنگے اور شاندار کشنز سے سجائیں۔وہ صرف آرام ہی نہیں دیں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ، جاذب نظر بھی دکھائی دیں گے اور آپکی سیٹوں کو بھی نئی اور جدید دکھائیں گے۔

13۔ایک فرمائشی باربی کیو

یہ گرل(بھوننا) کے شوقینوں کے کئے ہے۔باغ میںایک اچھا سا باربیکیو اسٹیشن بنانا اپنے آپ کو باغ میں آنے قابل بنانے کے لئے اور پڑوسیوں کی طرف سے شوق سے دیکھنے کے لئے بہت اچھا ہے۔ ہم نے سوچا ہے کہ ہم اس کی پیروی کریں گے اور ایک پیزا اوون بھی رکھیں گے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista