صفائی کے 16 ٹوٹکے جو واقعتاً آپکے پیسے بچائیں گے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Pisos Lana Naranja
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کہ آپکے گھر کی صفائی ستھرائی پر کتنا خرچ آتا ہے؟ ہم نے کیا ہے اور یقین مانئے کہ آپ حیران رہ جائیں گے جب ہم آپکو رقم بتائیں گے۔ اسلئےآج ہم آپکے لئے کچھ ایسے ٹوٹکے لائے ہیں جنکی مدد سے آپ ٹھیک ٹھاک بچت کرسکتے ہیں۔ اور پریشان مت ہوں ہم یہ تجویز نہیں پیش کرنے والے کہ اگر آپکے گھر میں کوئی صفائی والی ماسی آتی ہے تو اسکی چھٹی کردیں۔ 

بہت سی شاندار تجاویز ایسی ہیں جو اس بات پر گہرا اثر ڈالیں گی کہ آپ ایک تازہ اور باترتیب گھر سے لطف اندوز ہونے پر کتنا خرچ کرینگے۔ تو آئیے ہمارے ساتھ کیونکہ ہم آپکو اندر کی خبر دینے والے ہیں۔ 

1۔ غسلخانے کی اڑواس(روک) میں بالوں کی جالی

کوئی بھی ہنگامی حالت میں پلمبرکو بلوا کر لمبے چوڑے بل نہیں وصول کرنا چاہتا، اسلئے چند سیکنڈ کی زحمت کریں اورغسلخانے کی اڑواس ( نہانے کے حوض، تسلے وغیرہ کے نیچے سوراخ جنہیں بند کیا جا سکتا ہے) پربالوں کو روکنے کی جالی لگادیں۔ نہانے کی جگہ پرپائے جانے والے سوراخ بہت جلدی بند ہوجاتے ہیں جنکو کھلوانے پر کافی خرچ آ سکتا ہے۔ 

2۔ پھینکے والے کپڑوں سے چھٹکارا حاصل کریں

Graccioza | Collection 2017, Sorema Sorema Baños de estilo clásico Textiles y accesorios

آپ کا شائد خیال ہو کہ پھینکے جانے والے کپڑے زیادہ صاف ہوتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ ان پرنا صرف آپکے بہت سے پیسے ضائع ہوتےہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اسکی بجائے مائیکرو فائبر سے بنے کپڑے استعمال کریں جنکو آپ آسانی سے کپڑے دھونے کی مشین میں ڈال سکتے ہیں۔

3۔ روئیں سے نجات حاصل کریں

آپ کو معلوم ہے نا کہ آپکو کپڑے سکھانے کی مشین میں سے روئیں صاف کرنے ہیں ؟ اگر آپ ایسا نہیں کرینگے تو آپکی مشین کو دوگنا کام کرنا پڑے گا اور آپکو اسکو بار بار تبدیل کرنا پڑے گا۔ ہفتے  میں تھوڑا وقت نکال کر ایک بار اسکی صفائی کرلیں۔ 

4۔ بال بنانے کے اوزاروں کو بدلنا چھوڑیئے

اگر آپکے بال سیدھے یا گھنگھریالے کرنے کے آلات  سٹائلنگ کی مصنوعات سے اٹ گئے ہیں تو انکو پھینکیں مت۔ سرکہ اور بیکنگ سوڈا لیں اور ایک کپڑے کو اسمیں بھگو کر ان پر پھیردیں۔ سارا گند باہر نکل آئے گا ۔ سوچیں آپکے کتنے پیسے بچیں گے۔

5۔ بڑے ناموں کے پیچھے مت بھاگیں

برتن دھونے کیگولیاں بیچنے والی بڑی بڑی کمپنیوں اور ناموں کے پیچھے مت بھاگیں۔ انکی صفائی کرنے والی گولیوں کی ٹیکنالوجی غالباً مرصّع ہو سکتی ہے مگر آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ بھی اسی فیکٹری میں بنتی ہیں اور ان میں بھی غالباً وہی اجزاء استعمال ہوتے ہیں جن سے عام گولیاں بنتی ہیں ۔ کوئی بھی یہ نہیں جان پائے گا کہ آپ کونسی گولیاں استعمال کرتے ہیں اسلئے اپنے پیسے بچائیں اور  عام اور سادہ گولیاں خریدنے پر اکتفا کریں۔ 

6۔ باورچی خانے میں موجود چیزوں سے مدد لیں

Classic, yet Contemporary Rencraft Cocinas de estilo clásico kitchen,kitchen sink,handmade kitchen,bespoke kitchen,designer kitchen,painted kitchen,quartz worktop,kitchen tap

باورچی خانے میں موجود چیزیں اور آلات آپکی بہت مدد کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ باورچی خانے کے سنک میں استعمال ہونے والے اسپنچوں کوتھوڑا زیادہ استعمال کے قابل بنانا چاہتے ہیں تو انکو گرم پانی میں بھگوئیں تھوڑا سا صابن ڈالیں اور مائیکروویواوون میں دو منٹ کے لئے گرم کرلیں ۔ اس سے تمام بیکٹریا کا خاتمہ ہوگا۔ اگر آپ لیموں کے چند قطرے بھی شامل کردیں تو ان میں ایک تازہ مہک بھی آجائے گی۔ 

لیموں سے یاد آیا کہ ہفتہ وارخریداری میں صفائی کی مہنگی مصنوعات خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔ آپکو جو بھی چاہئے وہ غالباً آپکے باورچی خانے میں ہی موجود ہے۔ نمک، لیموں کا رس، بیکنگ سوڈا اور سرکہ ، یہ تمام چیزیں شاندار ہیں اور صفائی کرنے کی قدرتی ایجنٹ ہیں اور تقریباً ہر چیز پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ 

7۔ جالوں کی صفائی کریں

کثیف ہوا باہر پھینکے والے اور ہوا کی آمد و رفت کے نظاموں کی مناسب دیکھ بھال ہونی چاہیئے۔ اسلئے ان پر ہر طرح کی گرد وغبار جھاڑنے کے لئے انکو ہوا کی تیز رو دیں۔ انکی متواتر دیکھ بھال آپکو متوقع مرمت کے بلوں سے بچائے گی۔

8۔ زنگ شدہ آلات کو پھینکیں مت

Need to store all your tools in the garage? Try a feature wall! Garageflex Garajes de estilo moderno

اگر اپکے آلات و اوزار زنگ آلود ہوگئے ہیں توانکی جگہ نئے مت لیں ۔ انکو سستے میں صاف کریں ۔ زنگ آلود اوزاروں کو سرکے میں چند گھنٹوں کے لئے بھگوئیں اورپھر اسکو کسی ضفائی کرنے والی جالی پر بیکنگ سوڈا لگا کر انکو رگڑ لیں اور صاف پانی سے دھولیں اور خشک کر لیں اور اپنے نئے اوزاروں سے لطف انداز ہوں۔ 

9۔ صفائی کرنے والی چیزوں کے ذخیرے کو سادہ بنائیں

handmade Goat & horsehair brooms and brushes brush64 Casas de estilo rural Artículos del hogar

صفائی میں استعمال ہونے والی ہر چیز کا خریدنا بالکل بیکار ہے کیونکہ ایک چیز کئی چیزوں کی صفائی کے لئے استعمال ہو سکتی ہے۔ اپنی صفائی کرنے والی چیزوں کا جائزہ لیں کہ آپکے پاس کون کونسی اور کتنی مقدار میں موجود ہے۔ صرف وہ رکھیں جنکی آپکو ضرورت ہے اور صفائی ستھرائی کی وہ مصنوعات خریدیں جو ایک سے زیادہ مقاصد کے لئے استعمال ہو سکتی ہوں۔  

10۔ ماؤتھ واش کا استعمال

آپکے غسلخانے میں صفائی کی بے انتہا چیزیں موجود ہیں اور یہ ٹوٹکہ ہمارا پسندیدہ ہے۔ فرش کی صفائی کی مہنگی مصنوعات خریدنے کے بجائے گرم پانی کی بالٹی میں ماؤتھ واش کا ایک کپ ڈالیں اور پوچا لگادیں ۔ چند پیسوں کے عوض۔۔۔تازگی سے بھرا اور صاف غسلخانہ حاضر۔ 

11۔ ٹوتھ پیسٹ بھی کام کی چیز ہے

Drummonds Case Study: Loz Feliz Retreat, California homify Baños de estilo mediterráneo

صرف ماؤتھ واش نہیں، ٹوتھ پیسٹ بھی کام کی چیز ہے۔ آپکےدوڑنے کے سفید جوتے جنہوں نے کبھی اچھے دن دیکھے تھے اور اب آپ انکو پھینکنے ہی والے ہیں تو انکو اپنی ٹوتھ پیسٹ سے رگڑ کر صاف کرلیں۔ وہ بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔بچے نا آپکے بہت سارے پیسے؟

12۔ تکیوں اور رضائیوں کو کم دھوئیں

Bedroom homify Dormitorios de estilo moderno

آپکو شاید ایسا لگتا ہو کہ تکیوں اور رضائیوں کو مسلسل بنیادوں پر دھونا عام فہم بات ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ انکو بار بار دھونا انکی زندگی کو کم کر دیتا ہے۔ زیادہ اچھا خیال یہ ہے کہ انکے لئے آپ مناسب غلاف ڈھونڈیں جنکو اتار کر آسانی سے دھویا جا سکتا ہو۔ وہ ایک بھاری اور مہنگا کپڑا خریدنے سے یقیناً سستے پڑیں گے۔  

13۔برتن دھنوے کی مشین کی صفائی کرلیں

Bright and Modern Kitchen - Merrill Ave, STUDIO Z STUDIO Z Cocinas de estilo escandinavo

اس ٹوٹکے کا دوسرا نام دیکھ بھال ہے۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپکی برتن دھونے والی گولیاں ضائع ہوں یا پانی کا ایک لمبا چوڑا بل آئے یا آپ برتنوں سے ضدی داغ صاف کرنے لئے مشین کو دو بار نہیں چلا سکتے تو اِن سب سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے ۔ برتن دھونے کی مشین کی مہینے میں ایک بار صفائی کرلیں۔ خصوصاً فلٹروں کو دھونا یقینی بنائیں۔ 

14۔ اپنی کار خود دھوئیں

Residência em Itaúna - MG, Beth Nejm Beth Nejm Garajes de estilo moderno

کسی مہنگی کارواش کمپنی سے کار دھلوانا یا کار دھونے کے لئے مہنگی مصنوعات کا استعمال کرنا شائد پُر کشش لگتا ہو مگر آپ کو یہ دونوں کام کرنے کی ضرورت نہیں۔  بیکنگ سوڈا اور لیموں اپکی کار کے اندر کی ساری چکنائی اورمیل کچیل کو صاف کر ڈالیں گے اور باہر کی صفائی کے لئے برتن دھونے کا صابن ہی کافی ہے۔ 

15۔ کوپنوں کو جمع کریں

ہم سب ادھراُدھر سے نکلنے والے کوپنوں سے تنگ ہوتے ہیں ۔ انکو اس وقت تک سنبھال کر رکھیں جب تک آپ خریداری کے لئے نہ جائیں۔ بڑی بڑی مارکیٹیں اس بات کا انتطار کرتی ہیں کہ لوگ ان کوپنوں کو بھول جائیں مگر ان سے کافی بچت ہوسکتی ہے۔پوائنٹ حاصل کرنے والی سکیموں میں بھی حصہ لیں۔ اس طرح آپ حاصل شدہ پوائنٹ صفائی کی بورنگ مصنوعات خریدنے پر لگا سکتے ہیں اور اپنے ہفتہ وار بجٹ میں سے کھانے پینے کی اچھی چیزیں خرید سکتے ہیں۔ 

16۔ قالین کا خیال ہوشیاری سے کریں

​Tiles | alfombra gráfica homify Pisos Lana Naranja Alfombras

قالین صاف کرنے کی مہنگی سروس پر پیسے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ، جب وہی کام آپ خود کر سکتے ہوں۔ جیسے ہی قالین پر کوئی داغ دھبہ لگے تو اسکو صاف کرلیں۔ اور مہینے میں ایک بار کسی بھی کشیدہ عطر(Essential Oil)میں بھیگا ہوا بیکنگ سوڈا قالین یا غالیچے پر چھڑکیں اور 30 منٹ کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں ۔ اسکے بعد ویکیوم کرلیں ۔ آپکا قالین ایک دم تازہ اور صاف ہوجائے گا اور آپ سوچیں گے کہ آپ نے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا۔ 

صفائی کے مزید ٹوٹکے جاننے کے لئے اس مضمون کو ملاحظہ کریں’ اوون کو کیمیکل سے باک مصنوعات سے بھی صاف کیا جا سکتا ہے’۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista