ایک بالکونی کیسے ڈیزائن کی جائے

Resham Ejaz Resham Ejaz
J TERRACE, SHROFFLEóN SHROFFLEóN Terrazas
Loading admin actions …

گھر بیٹھے باہر کی ٹھنڈی ہوا اور پر تکلف مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بالکونی سے زیادہ مددگار بھلا کیا ہو سکتا ہے؟ مگر یہ کبھی مت سوچیے کہ بالکونی کی اہمیت یہیں ختم ہو گئی، بلکہ یہ گھر کا وہ حصہ ہے جسے آپ اپنی مرضی کے مطابق بیش بہا طریقوں سے سجا کر کارآمد بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ گھر کے باہر کھانا کھانا پسند کرتے ہیں تو آپ اس میں کھانے کی میز کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ قدرت سے لگاؤ رکھتے ہیں تو پودے لگانے کے لیے بالکونی سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں۔ اور تو اور اگر آپ انفرادیت پر یقین رکھتے ہیں تو آپ اس میں ایک تالاب بھی بنوا سکتے ہیں۔ غرضیکہ آپ کے پاس موجود انتخابات کی کوئی حد نہیں ہے۔ تو محض چند روایتی اندازوں سے کیوں جڑا رہا جائے؟ کیوں نہ بالکونی کو گھر کے ایسے حصے میں تبدیل کر دیا جائے جسے کوئی بھی دیکھنے والا سراہے بغیر نہ رہ سکے؟ جہاں قدم رکھتے ہی آپ سکون و طمانیت کے احساس سے گھر جائیں اور جہاں آپ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ مل بیٹھ کر گپیں لڑا سکیں۔

ہم آپ کو بتائیں گے وہ تمام راز جن پر عمل کرنے کے بعد آپ خود کو اپنی بالکونی میں بیٹھ کر سردیوں کی چمکتی دوپہروں اور گرمیوں کی ٹھنڈی شاموں سے لطف اندوز ہونے سے روک نہیں پائیں گے۔ تو انتظار کس بات کا؟ آگے پڑھیے اور اپنی بالکونی کو بہتر بنانے کے لیے کمر کس لیجیے۔

۱۔ ایک چھوٹی بالکونی کیسے ڈیزائن کی جائۓ؟

آپ ایک چھوٹی بالکونی کو کبھی بھی سازو سامان سے بھرنا نہیں چاہیں گے۔ اسے جتنا سادہ رکھا جائے یہ اتنی ہی کھلی اور اچھی لگے گی کہ زیادہ سامان جگہ کی اصل خوبصورتی چھپا دیتا ہے۔ مگر کیا سادگی کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی بالکونی کو منفرد اور حسین نہیں بنا سکتے؟ ہرگز نہیں! آپ کو بس اس کی سجاوٹ میں کچھ احتیاط برتنی ہو گی اور آپ ایک شاہکار حاصل کر لیں گے۔

پہلی بات جو آپ کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ تمام فرنیچر چھوٹا اور ہلکا ہو۔ اگر آپ باغبانی سے شغف رکھتے ہیں تو بڑے بڑے گملے رکھنے کے بجائے دیواروں کے ساتھ ساتھ کیاریاں بنا کر ان میں اپنے پسندیدہ پودے لگائیں۔ جگہ کو مزید کھلا دکھانے کے لیے آپ لکڑی یا لوہے کے سائبان کے بجائے کپڑے کا استعمال کر سکتے ہیں۔

۲۔ کون سے مادے موسم کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟

بالکونی گھر کا وہ حصہ ہے جس پر موسم کے خراب اثرات پڑنے کا خدشہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی بالکونی کا سائبان اسے مکمل طور پر ڈھکتا نہیں تو دھوپ ہو یا بارش،  اس پر اثر انداز ضرور ہو گی۔ مگر کیا ہم موسم کے خطرات سے ڈر کر اپنی پسند کے ڈیزائن سے منہ موڑ لیں؟ کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ہم اپنی بالکونی میں مواد ہی ایسا استعمال کریں جو پانی اور دھوپ کا مقابلہ کر سکے؟

بالکونی کی تعمیر میں پولیمر کا استعمال اسے فنگس اور ماحول کے حملوں سے بچاتا ہے۔ فرش پر پکی ٹائلیں لگا کر بھی ایسی کسی مصیبت سے بچا جا سکتا ہے۔

۳۔ کم بجٹ میں بالکونی کی سجاوٹ کیسے کی جائے؟

چاہے آپ اپنی بالکونی کے لیے جدید انداز چاہتے ہوں یا دیہی، سادہ یا صنعتی، آپ اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے ہر قسم کی سجاوٹ کر سکتے ہیں اگر آپ تھوڑی سمجھداری سے کام لیں۔

یہ جان لیں کہ بالکونی کی سجاوٹ کے لیے آپ کو بازار جا کر بہت سارا نیا سامان لانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ یہ کام گھر میں موجود سامان کی مدد سے بھی کر سکتے ہیں۔ اپنے سٹور میں رکھے پرانے فرنیچر کو باہر نکالیں، اسے صاف کریں اور اس پر رنگ کریں اور کچھ ہی گھنٹوں میں آپ کی بالکونی کے لیے نئے جیسا فرنیچر تیار ہو گا۔ بازار سے سادہ گملے خرید کر آپ ان پر بچوں سے رنگ کروا سکتے ہیں، یہ بچوں کے لیے بھی اچھی تفریح ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ لکڑی کے تختے وغیرہ جوڑ کر گھر پر ہی بالکونی کے لیے ایک سائبان بھی بنا سکتے ہیں۔

۴۔ بالکونی میں کس قسم کی روشنیاں لگوائی جائیں؟

روشنیاں ایک بالکونی کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دن کے وقت تو دھوپ ہی اسے روشن کیے رکھتی ہے مگر شام کے وقت آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ نئے سے نئے انداز کی روشنیاں لگا کر سب کو حیران کر دیں۔ 

یہاں آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ روشنیاں مدھم ہوں تا کہ رات کا اصل رومانوی احساس اور خوبصورتی برقرار رہے۔ مگر اگر آپ شام کے وقت یہاں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں تو ضرورت کے وقت چند تیز روشنیاں لگانے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو یہاں چھوٹا سا آتش دان بھی بنوا سکتے ہیں جو سردیوں میں تپش کے ساتھ ساتھ روشنی بھی دے گا۔ 

اگر آپ کے گھر میں بالکونی نہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آپ اپنی چھت کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔ مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: آپ کے لیے 13 ہوشیار اور خوبصورت چھت پر بنے ٹیرس۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista