گھر کی صفائی کے ۷ آسان اور سستے ترین طریقے

Shahtaj Shahtaj
homify Cocinas de estilo asiático
Loading admin actions …

ہم سب ہی جانتے ہیں صفائی کی کیا اہمیت اور فوائد ہیں۔ لین یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس مصروف زندگیاور مہنگائی کے دور کی وجہ سے زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرنا مناسب نہیں سمجھتے، ساتھ ہی کوئی ممکنہ طور پر خطرناک کیمیکل کا استعمال کرکے اپنی یا اپنے گھروالوں کی صحت کو رسک پر نہیں لگا سکتے۔ لیکن ان سب باتوں کے علاوہ بھی صفائی پر پفاہمت نہیں کیا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ ہم آج آپکی تمام تر پریشانیوں کو زیرِ غور لاتے ہوئے اپکے سامنے گھر کی صفائی کے ۷ آسان اور سستے ترین طریقے لے کر حاضر ہوئے ہیں تو آئیں ان سے مفید ہوجائیں!

۱۔ جوتوں کی تصویر والا پائیدان

گھر میں پائیدان کا استعمال عام طور پر سب ہی کرتے ہیں اور یہ پائیدان رکھنے کی عادت بہت اچھی اور فائدہ مند بھی ہے۔ پائیدان سستے طریوں میں سے ایک ہوتا ہے جس میں صفائی زیادہ اور پیسہ کم لگتا ہے۔ اس معلومات کے علاوہ بھی ہم آپکو بتانا چاہینگے کہ اکژ مہمان آپکے گھر میں جوتوں سمیت داخل ہوجاتے ہیں اور آپ ان سے لحاظ کرتے ہوئے کہہ نہیں پاتے کہ برائے مہربانی جوتے اتار کر اندر داخل ہوئیں تو اسی لئے آپ اپنے گھر کے داخلی دروازے کے پاس ایک جوتوں کی تصویر والا پائیدان یا کسی پیغام لکھا پائیدان رکھ دیں جس سے انھیں بولے بغیر ہی محسوس ہو جائیگا کہ جوتے یہیں اتار کر گھر میں داخل ہونا ہے۔

۲۔ پلاسٹک کے ڈبوں کا استعمال

homify Cocinas de estilo asiático

آپکے گھر میں آئیسکریم تو آتی ہی ہوگی تو آپ بھی باقی لوگوں کی طرح آئیسکریم کھا کر خالی ڈبہ پھینک دیتے ہونگے، یا پھر باہر سے کھانا گھر پر منگوانے پر خالی پلاسٹک کے ڈبے بھی آتے ہونگے؟ تو ان پلاسٹک کے ڈبوں کو آئندہ نہیں پھیکیگا کیونکہ آپ ان ڈبوں کا بہترین استعمال کر سکتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ انہیں گرم پانی میں تھوڑی دیر بھگو کر رکھ دیں پھر تھوڑے دیر ہوجانے کے بعد انہیں نکال کر کمڑے سے صاف کرکے سکھا دیں، اب اس میں آپ چھوٹے چمچ اور کانٹے بھی رکھ سکتے ہیں جو پھیلاوا ہونے سے بچائیگا اور اگر چاہیں تو اس میں مرچ لمبو جیسی چھوٹی سبزیاں رکھ کر فرج میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

۳۔ کھانے کے سوڈے کا فائدہ

homify Cocinas de estilo moderno

کیا آپ جانتے ہیں سوڈے کے کتنے فائدے ہیں؟ سب سے پہلا تو یہ کہ سوڈا باقی کیمیکل کی طرح نہ ہی مہنگا ہے اور نہ ہی خطرناک! یہ بہت مشکل چیزوں اور جگہوں کی صفائی میں بہت کار آمد بھی ثابت ہوتا ہے جیسے قالین، بیسن، باتھ روم، باتھ ٹب وغیرہ، سرکے کی طرح سوڈا بھی فرج کا اندرونی حصہ صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ قالین کے لئے سوڈے کو قالین پر چھڑکیں اور ویکیوم سے صاف کرلیں۔ اسی طرح بیسن، باتھ روم اور باتھ ٹب میں سوڈا چھڑک کر گیلے اسپنج سے صاف کرنے پر نئی وضع کے ساتھ ساتھ جراثیم کا خاتمہ بھی ہو جائیگا!

مزید مشوروں کے لئے ہمارے پیشہ وروں سے رابطہ کریں!

۴۔ اوون کی چکناہٹ ختم کریں

اگر آپکے ہاں اوون کا استعمال معمول کے طور پر کیا جاتا ہے اور آپ اسکی صفائی کو لے کر پریشان ہیں تو سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالے میں پانی بھریں اس میں ایک لمبو کو اچھی طرح نچوڑیں اور پھر اس پیالے کو اوون میں تین منٹ تک گرم کریں پھر اوون کے دروازے کو مزید پاچ منٹ تک بند ہی رہنے دیں تاکہ اندر جمی ہوئی چکنائی نکالنے میں آسانی ہو، پھر ایک گیلا اسپنج لیں اور پانی کا پیالہ باہر نکال کر اس سے اوون کے اندر کی صفائی کریں۔ آپکا اوون جراثیم اور چکنائی سے باآسانی پاک ہوجائیگا وہ بھی بغیر کسی رگڑنے کی محنت اور نشانات کے خطرے کے۔

۵۔ ٹائلیں چمکائیں

homify Baños de estilo moderno

کیا آپ کے گھر کے کسی حصے یا کمرے میں ٹائلوں کا استعمال ہے؟ اگر ہاں تو اسکی صفائی کی تجویز بھی آپ کے لئے اہم ہوگی، تو سب سے پہلے کھانے کا سوڈا اور لمبو کا رس ایک پیسٹ کی صورت میں تیار کرلیں اور پھر ایک دستانا پہن کر اس پیسٹ کو ٹائلوں پر لگائیں پھر ایک برش لے کر اس پیسٹ کو رگڑیں اور پھر پانچ منٹ چھوڑ کر اسے صاف کرلیں۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ چھوٹی جگہ جیسے باورچی خانہ یا باتھ روم میں ٹائلوں کی صفائی کے دوران آپ کسی بھی قسم کے خطرناک کیمیکل سونگھنے سے بچ جائینگے اور صفائی بالکل سستی اور شاندار حاصل کرینگے!

۶۔ کپڑا نہیں کاغذ کا استعمال

کیا آپ جانتے ہیں کھانے کے سوڈے کے علاوہ اور کون سی ایسی چیز ہے جسکے بہت سے فائدے بھی ہیں اور استعمال کرنے کے لیے نقصان دہ بھی نہیں ہے؟ وہ ہے سرکہ! سرکہ بہت سی چیزوں کی صفائی کے لئے کار آمد ہے جیسے دھات کے نل، آئینے اور شیشے کے دروازے یا کھڑکیاں۔ سرکے کا پانی کے ساتھ برابر کی مقدار میں استعمال فرج کا اندرونی حصہ صاف کرنے لئے بھی بہت مفید ہے اور اس سے فرج میں بدبو بھی نہیں ہوتی جس سے آپ اندر کھانے کی چیزیں با آسانی، بغیر شک شبہ کے رکھ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ پانی اور سرکہ شیشے کی کھڑکیاں صاف کرنے کے لئے بھی بہت کارآمد ہے لیکن اس کے بعد کپڑے کے بجائے کاغذ کا ٹکڑا یا اخبار استعمال کریں جس سے اس شیشے کی چمک میں اضافہ ہوجائیگا!

۷۔ گودام نہیں الماریاں سمجھیں

گھر میں صفائی کا سب سے سستا اور آسان طریقہ جانتے ہیں کیا ہوتا ہے؟ کہ چیزوں کو ترتیب سے سمیٹ کر انکی اپنی مخصوص جگہ پر رکھا جائے! اس سے بعد میں چیزوں کے نہ ملنے والی پریشانی اور وقت کی بربادی دونوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ اگر آپکے گھر میں الماریاں بنائی گئی ہیں جیسے خوابگاہ میں روز مرہ کے کپڑے اور سامان کے لئے، باتھروم اور باورچی خانے میں، سنگھار کے کمرے میں، پڑھائی کے کمرے میں، یا چھت وغیرہ پر تو اسے الماری کی طرح ہی استعمال کریں نہ کے کسی گودام کی طرح کہ ہر چیز اٹھائی اور اندر ایسے پھینک دی اور سوچا اس ویک اینڈ پر اس الماری کو صاف کرلینگے! وقت کی اہمیت اور توانائی کی قدر کو سمجھتے ہوئے جو کریں ابھی کریں اور ٹھیک طریقے سے کریں، بعد میں بھی تو کرینگے نا؟ تو کیوں نا ابھی!

مزید جاننے کے لئے پڑھیں: گھر کو صاف رکھنے کی ۷ تجاویز

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista