باتھ روم ڈیزائن کرنے کی عملی تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
studio apartment, Angelina Alekseeva Angelina Alekseeva Baños de estilo minimalista
Loading admin actions …

گھر کو حَسِین بنانے میں اتنا وقت صرف کرنے کا کیا فائدہ اگر آپ باتھ روم کے ڈیزائن کو نظر اندازِ کر دیں؟ ٹھیک ہے، یہ ایک عملی جگہ ہے مگر اِس کا مطلب یہ تو نہیں کہ یہ باقی گھر کی طرح خوبصورت اور دلفریب نہیں ہو سکتا۔

ہم نے دیکھا کہ کیسے چوٹی کے باتھ روم ڈیزائنرز اپنے گاہکوں کے کمروں میں سنجیدہ اندازِ اور دِل لبھانے والے عناصر ڈالتے ہیں اور سوچا کہ ہم کچھ آسانی سے نقل کی جا سکنے والی تراکیب لے کر آپ کو دکھائیں گے۔ اگر آپ کا غسل خانہ دِل فریب کم اور بے رنگ زیادہ ہے تو یہ شاندار تجاویز پڑھ کر اسے بدلنے کو تیار ہو جائیے۔

۱. جتنا بڑا آئینہ لگا سکیں، لگائیں

homify Baños de estilo moderno

باتھ روم نجی اور عملی کمرے ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو وہاں ایک بڑے آئینے کی ضرورت ہے، یہ آئینے بلاوجہ شامل نہیں کیے جاتے۔

آئینے قدرتی روشنی پھیلانے اور کمرے میں قدرت کے سحر کو لانے کا باعث بنتے ہیں، تو پھر دیر کس بات کی؟

۲. گھر والا احساس لانے کے لیے لکڑی کا استعمال کریں

قدرتی لکڑی باتھ رومز کو ایک گرم، روایتی احساس پہنچاتی ہے اور ہمیشہ دلکش نظر آتی ہے۔ تو اگر آپ اپنے باتْھ روم کو بہتری کی طرف لے جانے کا آغاز کرنے والے ہیں، تو اِس کو دھیان میں رکھنا مت بھولیں۔

یہ لکڑی کا فرش اور لکڑی کی الماری چننے جتنا آسَان ہے۔

۳. شاور کا پردہ خوبصورت چنیں

اگر آپ کو لگتا ہے کے شاور کا پردہ ایک بد رنگ پلاسٹک کی چادر ہونی چاھیے، تو آپ غلط ہیں! 

بازار میں ہزارہا حَسِین اور منفرد ڈیزائن موجود ہیں جو آپ چن سکتے ہیں، جو آپ کے باتھ روم کو پلک جھپکنے میں نہایت خوبصورت اور مسحور کن بنا دیں گے۔

۴. شیلف اپنی نظروں کے سامنے رکھیں

سادہ دروازوں والی الماری چننے کے بجائے، آپ کو اپنے باتھ روم میں لگانے کے لیے کھلے، دیوار میں لگائے جانے والے شیلف کے بارے میں سوچنا چاھیے۔

یہ آپ كے سامان میں سے پیارے پیارے لوازمات اور نئے تولیے رکھنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ کھلے شیلف عملی طور پر فعال ہوتے ہیں اور دیکھنے میں بھی اچھے لگتے ہیں۔

۵. ایک منفرد سنک

Remodelación Vivienda Baño, info8385 info8385 Baños de estilo moderno Lavabos

اگر آپ صرف ایک تبدیلی کے ساتھ اپنے باتھ روم کو سب سے اچھوتا بنانا چاھتے ہیں تو آپ کو ایک منفرد سنک کے بار ے میں سوچنے کی اشد ضرورت ہے۔

کٹے ہوئے پتھر سے بنے، رنگ برنگے، یہاں تک کے انوکھی شکل کے سنک بھی ایک اچھی تجا ویز ہیں، جو آپ کے مہمانوں کو آپ کے گھر سے جانے کے بعد بھی بہت عرصے تک آپ کے سنک کا ذکر کرنے پر مجبور کریں گی۔

۶. سامان رکھنے کی ایسی جگہ بنائیں جہاں بے ترتیب اشیاء چھُپ جائیں

Baños, Opiusly Opiusly Baños de estilo moderno Almacenamiento

جہاں ہمیں لگتا ہے کے کھلے شیلف باتھ روم سجانے کا ایک اعلی طریقہ ہیں، آپ کے پاس ایک روایتی الماری ضرور ہونی چاھیے جہاں پر آپ اپنا کم پیارا سامان چھپا سکیں۔ جیسا کے ٹشو پیپر۔ 

چھوٹی ہو یا بڑی، درازوں والی الماری کبھی بھی بے سوچے سمجھے لگائی گئی نہیں لگتی۔

باتھ روم سے متعلق مزید تجاویز حاصل کرنے کے لیے اِس آئیڈیا بک پر ایک نظر ڈالیں: گھروں میں کی جانے والی پلمبنگ کی عام غلطیاں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista