کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ ایک پیشہ ورڈیزائینر ہوتے تو اپنے لیے کیسا گھر ڈیزائین کرتے؟ آپ بیرونی تعمیر کے لیے کونسا مواد استعمال کرتے، گھر میں کتنے کمرے رکھتے، سامنے سے گھر کیسا نظر آتا اور پیچھے کا باغ کیسا نظر آتا؟ یہ کہنا کافی ہو گا کہ آپ اپنے خوابوں کے گھر میں رہ رہے ہوتے۔
آج کے مضمون میں ہم ایک ڈیزائینر کے اپنے گھر کو دیکھیں گے جو کہ 350 میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ گھر جدید، ہوادااور سٹائیلش ہے، اس کے علاوہ اس کا باہر موجود درختوں اور پودوں کے ساتھ تعلق بھی ہے۔
کیا آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں؟
اندر کا معائنہ کرتے ساتھ ہم کسی بھی گھر کے دل، یعنی کہ باورچی خانے کی طرف نظر ڈالتے ہیں۔ یہ باورچی خانہ کھلا ہے جو کہ کھانے کے کمرے کے ساتھ جگہ بانٹتا ہے۔
بیٹھک سے نظر آنے والے پردے اور باہر باغ سے نظر آنے والا سبز رنگ، باورچی خانے کو مزید دلکش بناتا ہے۔
باورچی خانے سے باہر کی طرف جاتا ہوئے لکڑی کے فرش کی طرف نظر ڈالئے، جیسے ہی اس کو دیکھ کر باغ کی طرف جانے کو دل کرتا ہے، ویسے ہی واپس اندر آنے کو بھی کرتا ہے۔
یہ بات تو واضح ہے کہ یہ گھر بایر کے مناظر کے ساتھ ایک اچھا تعلق رکھتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ شاندار بات یہ ہے کہ کس طرح کونے سے باہر باغ کا منظر نظر آتا ہے۔ یہ رہائیشیوں کو اندر چھائوں میں بیٹھے بیٹھے باہر کے موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے۔
گھر کے بہت سے کمروں کے اونچی چھتیں ہیں، جس سے گھر مزید کھلا کھلا محسوس ہوتا ہے۔ یہاں سب سے اوپر کی منزل پر بیٹھک کا شاندار منظر نظر آتا ہے۔
غور کیجئے کیسے خاص رنگوں کا استعمال فرنیچر اور ترئین و آرائش کے ساتھ بھلا معلوم ہو رہا ہے
ہمیں کونے والا کھلا شاور خاص طور پر پسند آیا۔ اس کو استعمال کر کے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کھلے میں نہا رہیں ہوں۔
خوش قسمتی سے، بالکونی کی اونچی دیوار کی وجہ سے باہر والوں کی اندر نظر نہیں پڑتی۔