ٹیرس آپ کے ارد گرد کا قدرتی ماحول، سورج کی روشنی اور تازہ ہوا حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے مگر صرف اِس لیے کہ آپ عمارت کی اوپری منزل میں رہتے ہیں آپ کو گھر کے بیرونی حصے کو فیشن ایبل انداز میں سجانا نہیں بھولنا چاہیے۔ آج ہومی فائی پر ہم چھت پر بنے ۱۳ جدید ٹیرس دیکھیں گے جو آرام و سکون کی مثال ہیں۔ کیا آپ اپنے گھر میں ایک پرسکون جگہ چاہتے ہیں؟ تو آگے پڑھتے جائیے۔
چھت پر بنی چھوٹی سی بالکونی کا بے تکا اور پھیکا ہونا ضروری نہیں۔ یہ شہری زندگی کے درمیان ایک صاف شفاف جگہ ہوتی ہے۔
ایک کھلا سا نہایت عمدہ ٹیرس اور باہر بیٹھ کر كھانا کھانے کی جگہ تفریح کا وہ مقام کہلایا جا سکتا ہے جس کی تمنا آپ گرمیوں کی شاموں میں کرتے رہے ہیں۔
صحت بخش درمیانے رنگ، قدرتی سخت اور ایک شاندار منظر، روم کے سے انداز کا یہ ڈیزائن نظروں کو بھا جاتا ہے۔
ٹہنیوں سے بنے فرنیچر پر آرام کرتے ہوئے نیچے نظر آنے والے شہر کو سراہیں۔
کیا آپ اپنے گھر کے لیے مدد چاہتے ہیں؟ ہمارا پیشہ وروں کا صفحہ دیکھیے۔
اپنی بالکونی سے سمندر کا نظارہ کرتے ہوئے سورج کی روشنی سمیٹیے۔ آپ کے دماغ، روح اور جسم کے لیے اِس سے زیادہ پرسکون اور کچھ نہیں ہو گا۔
اگر آپ کو جگہ کا کوئی مسئلہ نہیں تو نقلی لان، ڈھکا ہوا کھانے کا حصہ اور تیز روشنیوں کے ساتھ ایک رومانوی ماحول بنائیں۔
ان ہلکے رنگوں کے ساتھ چھت پر دھوپ سینکیں جو کسی بھی جگہ ہو متاثر کن بنانے کے لیے کافی ہیں۔
نیچے نظر آتی ان عظیم الشان پہاڑیوں کا یہ حیرت انگیز منظر دن کے اِخْتِتام کے لیے اعلی ہے۔
یہ ٹیرِس کھانے سے لے کر بس گھر کے باہر آرام کرنے تک ہر کام کے لیے بہترین ہے۔
اِس سے بہتر اور کچھ نہیں کہ آپ تخیل کی اڑانیں بھرتے ہوئے ایک جزیرے میں جا پہنچیں جسے ایک چھوٹی سی پہاڑی مکمل کرتی ہو۔
ان تجاویز کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ دیواروں میں لگے ۱۵ فوارے جو آپ گھر میں خود بنا سکتے ہیں۔