صفائی کے 14 طریقے جنکا جاننا آپ کے لئے بہت ضروری ہے!

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Habitation Privée Vieux-Lille, mayelle architecture intérieur design mayelle architecture intérieur design Livings de estilo moderno
Loading admin actions …

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی وہ وقت شروع ہو جاتا ہے جب آپ کمرہ بہ کمرہ سارے گھر کا جائزہ لیں اور مفصل صفائی کریں۔ نئے سال پرکی جانے والی صفائی آپ کی روزانہ یا ہفتہ وار صفائی سے مختلف ہونی چاہئے۔ اسکے لئے آپ کوگھر کے تمام افراد کا تعاون ہونا چاہئے یا ہو سکتا ہے کہ آپ کو پیشہ ورانہ مدد بھی لینی پڑے۔ اگر آپ نئے سال کے موقع پر اپنے گھر میں کوئی نئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ تبدیلی نہ صرف پہلے سے بہتر ہو بلکہ گھر میں رہنے اور آنے والے تمام افراد کے لئے صاف ستھری اور محفوظ ہو۔

جی ہاں ہمیں معلوم ہے کہ آپ فرشوں کی تفصیلی صفائی اور ڈرائی کلینر کے پاس جانے کا سوچ رہے ہیں۔ تاہم اتنا ہی ضروری کھڑکیوں کی صفائی اور روغن کی ایک پتلی تہہ لگانا ہے۔ اور مہینوں یا غالباً سالوں سے غسلخانوں اور شیشوں پر جمےغیر نامی مادوں کو مت بھولیں۔ نیچے دی گئی فہرست میں ہر چیز آپ کو درست سمت میں چلنے میں مدد دے گی اور آپ نئے سال کا آغاز صاف ستھرے اور صحت مندانہ انداز میں کر سکیں گے۔

1۔ سفید روغن کی تازہ تہیں

آپ کے گھر کے کسی کمرے میں اگر سفید یا آف وائٹ پینٹ ہوا ہے تو اسکوتازہ تہہ کی ضرورت ہے ۔ بچے ہوئے پرانے روغن کی بالٹیاں اُٹھائیں اور اپنے گھر کو پینٹ کا تازہ پوچا لگا کر کے اسکو نئے جیسا بنادیں۔

2۔غسلخانہ کی مکمل صفائی

بلیچ اور سرکہ لیں اورغسلخانے کی تمام سطحوں کی صفائی کریں ۔ تمام نالیاں صاف کریں اور چھوٹی سے چھوٹی دڑاروں کو بھی نہ بھولیں۔

3۔باورچی خانے کی مکمل صفائی

باروچی خانہ کے لئے بھی کوئی بلیچ ترجیحاً سرکہ لیں اور اسکو ہر جگہ پر سپرے کریں۔ پانی اور سرکے کے محلول کو رات بھر کے لئے چولہوں /اوون وغیرہ پر لگا کر چھوڑ دیں ۔ اس سے صبح صفائی میں آسانی ہوگی اور نتائج دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

4۔ گھر کے کھلے آنگن کو موسمِ گرما کے لئے تیار کریں

گھر کے کھلے آنگن کی اچھی طرح صفائی کریں ۔ لکڑی کے کام کو ٹھیک کرلیں اورآنگن میں استعمال ہوئے تمام کپڑوں کو دھولیں یا ڈرائی کلین کرا کے رکھ دیں تاکہ جب موسمِ گرما کا آغاز ہو تو آپ آنگن میں کی جانے والی دعوتوں کے لئے بالکل تیار ہوں۔

5۔گھر کے اندر رکھے پودوں کی صفائی اور تراش خراش

گھر کے اندر رکھے جانے والے پودے بہت بھلے لگتے ہیں مگر انکو بھی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان پر سے گرد وغیرہ صاف کردیں اور فالتو پتے اور ٹہنیاں وغیرہ کاٹ دیں اس سے آپ کے گھر میں فالتو مٹی جمع نہیں ہوگی۔

6- غسلخانےکے شیشوں کی مکمل صفائی کے لئے سرکہ استعمال کریں

غسلخانے کی تمام سطحوں پر پانی اور سرکے کا محلول لگائیں اوراسکو کم از کم 15 منٹ کے لئے چھوڑدیں ۔ اس سے کائی اور کھارے پانی سے پڑنے والے تمام نشانات اور داغ دھبے آسانی سے صاف ہو جائیں گے۔

7-فرشوں کی صفائی اور پالش پیشہ ور ماہرین سے کرائیے

فرشوں کی صفائی کے لئے کسی پیشہ ور ماہر کی مدد لیں ۔ہارڈ وڈ سے بنے فرشوں کو بھی یاد رکھیں تاکہ وہ ایک بار پھر نئے جیسے اور چمکدار ہو جائیں۔

8۔داخلی راستے کو تیار کریں

داخلی راستے پر تازہ روغن کریں اور اسکو بھاپ دیں تاکہ وہ نئے جیسا لگے۔ روشنی کے لئے لگے تمام بلب/ تیوب لائٹس کو بھی نیچے اُتاریں اور صابن کے محلول میں کچھ دیر ڈبو کر صاف کر لیں تاکہ وہ بھی نئے لگیں ۔ ہومی فائی(Homify) پر بہت سے  پیشہ ورماہرین موجود ہیں جن سے داخلی راستے کی تیاری میں مدد لے سکتے ہیں۔

9۔خراب دیواروں والے کمروں میں وال پیپر لگائیں

اس کمرے میں جن میں کچھ دڑایں/ شگاف یا نشانات وغیرہ ہوں وہاں آپ نیا وال پیپر لگوا سکتے ہیں ۔ اِ س سے کمرا صاف لگے گا اور اسکا ڈیزائن بھی نیا ہو جائے گا۔

10۔ بستر اور چادروں کی مفصل صفائی

تمام بستروغیرہ اتار لیں حتیٰ کہ گدوں کے اوپر چھڑھائےحفاظتی کور بھی۔ انکی پیشہ ورماہرین سے صفائی کروائیں۔ جن کو الرجی وغیرہ کا مسئلہ ہو انکے لئےاینٹی الرجی سپرے نئے سرے سے کریں تاکہ وہ رات پُر سکون نیندسوسکیں۔

11۔بچوں کے کمرے کو مت بھولیں

بچے بہت گند مچاتے ہیں اور ان کو متعدی بیماریاں لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے لہذاٰ انکے کمرے کی صفائی آپکے کمرے کی صفائی سے بھی زیادہ ضروری ہے۔

12۔اندرونی چھتوں کی صفائی کو مت بھولیں

کمروں کی اندرونی چھتوں پرسے گرد صاف کریں اور روغن کی تازہ تہہ لگادیں۔ انکی صفائی مکمل!

13۔سیمنٹ یا لکڑی کے فرش اور دیواروں کی مہربندی

Casa Evans, A4estudio A4estudio Dormitorios de estilo moderno

چاہے آپکے فرش یا دیواریں سیمنٹ کے ہوں یا لکڑی کے، انکو چیک کر لیں کہ انکو دوبارہ مہر بند ہونےکی ضرورت تو نہیں۔ اس سے انکو ایک نئی چمک ملے گی اور وہ دیرپا بھی رہیں گے۔

14۔کھڑکیوں کوجراثیم سے پاک اور صاف کریں

گھر کے تمام کمروں اور حصوں میں گرد و جراثیم کی آمد کا سب سے آسان راستہ کھڑکیاں ہیں۔ اسلیئے انکی مکمل صفائی اور انکو کیڑے مکوڑوں اور جراثیم سے پاک رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

کیا آپ نئے سال کے آغاز پر مفصل صفائی کے لئے تیار ہیں۔ ہومی فائی (Homify)پرآپکی رہنمائی کے لئے ہر چیز موجود ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista