گھرکے غیر استعمال شدہ گوشوں کو باغ میں تبدیل کرنے کی 26 تجاویز

usranaz usranaz
Zimmerpflanze des Monats 2017, Pflanzenfreude.de Pflanzenfreude.de Jardín interior
Loading admin actions …

جب ھم اپنے باغ میں رنگوں کی بہار دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم اپنے باغ میں بہت سے رنگوں والے پودے اگاتے ہیں۔ تا ھم  آپ کے باغ کو رنگین بنانے کے یہاں اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔ہم سب ایک خوبصورت باغ چاہتے ہیں، لیکن ہم میں سے زیادہ تر باغ کے لئے خوبصورت پھولوں کے انتخاب میں مہارت نہیں رکھتے۔جب تک آپ صحیح پودوں اور درختوں کا انتخاب کرنے کے لئے ایک ماہر باغبان نہیں بن جاتے ۔باغ بنانا کہی مزاق کی بات نہیں ھے،لیکن فکر مند نہ ہوں ہم آپ کو یہاں آپ کے باغ کو رنگین، آنکھوں کے لئے باعثِ فرحت اور زیادہ دلکش بنانے کی آسان تجاویز دیں گے۔اپنے باغ میں اب  جادوئی تبدیلی پیدا کریں۔

1۔ رنگین گملے اچھا آغاز ھے، یا تازہ نئے منظر کے لئے پرانے گملوں کو جدید خوشنما رنگ کریں۔

2۔ خوشنما رنگوں کی ترچھی لکیریں آپ کے باغ اور منظر میں تازگی کا احساس پیدا کریں گی۔

3۔ اپنی مدد آپ کے تحت فیبرک کا گملا بنایئں۔یہ بنانے میں بہت آسان ھے۔

4۔ اپنے باغ میں انواع و اقسام کے مواد پر تجربات کرنے سے گھبرائیں نہیں،قالین یہاں ایک خوبصورت وال پیپر بن گیا ھے۔

5۔ نمونے دار وال پیپر بھی آپ کے باغ میں بہترین نظر آ سکتا ھے۔

6۔ آپ کے پودوں کے پسِ منظر میں روشن رنگ بہترین نظر آ رہے ہیں۔خوبصورتی کے مقابل ہم مزاج چمکیلا پن

7۔ مونو کروم ! پودے رکھنے کے لئے ایک دلچسپ انتخاب ھے۔ ہلکے رنگ بھی بہترین نظر آ سکتے ہیں۔

8۔ کیا آپکی توجہ اس بات پر مرکوز ھے کہ پودوں کو کہاں رکھا جائے؟ گوشہ پھیکا ھے تو کوئی ماسئلہ نہیں،روشن رنگ ہرچیز کو بہترین بنا دیتے ہیں۔

9۔ چند سجاوٹی چیزیں شامل کریں، انفرادیت پیش کرنے میں کوئی بھی آپکو شکست نہیں دے سکتا۔

10۔ رنگوں اور نمونوں کے ساتھ کھیلنے میں گھبرایئں نہیں۔

11. پسِ منظر کے طور پر باغ کی دیواروں میں منفرد خصوصیات کا اضافہ کریں۔

12۔ روشن رنگ اور ریٹرو پسِ منظر کے ساتھ گملوں کا ریک آپ کے باغ کو دلکش بنانے کا بہترین طریقہ ھے۔

13۔ اپنے باغ میں ایک چھوٹے آرٹ کا اضافہ کریں،پودوں کی پینٹنگز بھی چیزوں کو چٹ پٹا بنانے کا بہترین طریقہ ھے۔

13۔ اپنے باغ میں ایک چھوٹے آرٹ کا اضافہ کریں،پودوں کی پینٹنگز بھی چیزوں کو چٹ پٹا بنانے کا بہترین طریقہ ھے۔

14۔ نرم و نازک پودوں کو رنگین گملوں کے ساتھ فریم میں سجائیں۔

15۔ روشن رنگوں والے تکئیے اور گدیلے ہمیشہ آپ کے باغ کے رنگ اور سٹائل میں اضافہ کرتے ہیں۔دلچسپ رنگوں کے ملاپ کے لئے تکیوں کے رنگ کو گملوں کے رنگ سے ملایئں

16۔ خوبصورت پیلے رنگ کی سیڑھی نے شو چرا لیا ھے،کیا ایسا نہیں ھے؟ اپنے بیرونی حصے کو تھوڑا سا رنگ کریں آپ کو یہ بہت پسند آئے گا۔

17۔ کیا آپ کے باغ میں کھانے کی میز ھے؟ اس میں رنگدارمیزکے کپڑے کا اضافہ کر کے باغ کی رنگینی میں اضافہ کریں۔

18۔ لوھے کے گملوں پر تازہ سپرے پینٹ کر کے باغ کو دلکش بنایئں۔

19۔ سفید رنگ کو مت بھولیں! دیکھیں اس دلکش سفید باغ کو۔

20۔ عنبر ایک روائتی رنگ ھے۔ چمکدار تاثر کے لئے گملوں پر عنبر کا رنگ کریں۔

21۔ دھاری دار رنگ ایک اور روائتی رنگ ھے،اسے کریں اور لطف اٹھائیں۔

22۔ شیشے کے مرتبان بذاتِ خود ایک خوبصورتی ھے،خاص کر جب آپ اس کے لوھے کے فریم کو روشن رنگ کر دیں۔

23۔ ایک سجاوٹی ڈیزائن کے ساتھ دیوار، ریک میں خوشنما پودے اور روشن رنگین گملے۔ کیوں نہیں۔

24۔ ایک خوشنما باغ کے لئے مختلف رنگوں والے گملوں میں پودے رکھ سکتے ہیں۔

25۔ پرانی ٹی۔شرٹ کو محفوظ کریں اور ٹوکری کو گملا بنائیں یہ بھی خوبصورت نظر آسکتا ھے۔اضافی طور پر آپ کے ھاتھ ایک خوبصورت گملا آ گیا ھے۔

26۔ باغ کی کرسیاں آپ کے باغ کو روشن کرنے کا بہترین طریقہ ھے۔پرندوں کے پنجروں کی شکل میں کرسیاں ہماری سانسوں کو بحال کرتی ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista