کھانے پینے کے کمرے کی آرائش میں کی جانے والی 8 غلطیاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa MAS, Saez Sanchez. Arquitectos Saez Sanchez. Arquitectos Comedores de estilo moderno
Loading admin actions …

ہمارے گھر کی تزئین وآرائش دلچسپ ہونی چاہئیے ورنہ کیا مزا رہ جاتا ہے؟ حقیقتاً بتائیے کہ اپنے صوفوں کے لئے پارچہ جات کا انتخاب کرتے،  پردوں کا رنگ طے کرتے یا  گھر میں الماری کی حتمی جگہ طے کرتے ہوئے کیا آپ کو بچپن میں گھر گھر کھیلنا نہیں یاد آتا؟

لیکن اسکے علاوہ کہ حقیقی زندگی میں گھرکی آرائش میں پیسوں کا عمل دخل ہوتا ہے جبکہ بچپن میں  کھیلے گئے کھیل میں پیسے نہیں لگتے۔ان دونوں میں ایک اور فرق یہ ہے کہ آپ کا شاندارتعمیر شدہ مکان آپکی آرائش اور سجاوٹ کی غلطیوں کی وجہ سے بدنما لگ سکتا ہے۔

تو کھانے کی اگلی دعوت پر شرمندگی سے بچنے کے لئے آئیے جائزہ لیتے ہیں ان 8 غلطیوں کا جن سے کھانے پینے کے کمرے کی آرائش کرتے وقت بچنا چاہئے۔

1۔ غلط پیمائشیں

یہ جاننے کے لئے پورے نمبر آپ کو ملتے ہیں کہ کھانے پینے کے کمرے میں ایک میز اور چند کرسیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن یہ پہلے میز جسکا رنگ آپ کو بھلا لگے کو خریدنے سے زیادہ چکرا دینے والا ہے۔

اس بات پر اچھی طرح غورکیجئے کہ کھانے پینے کے کمرے میں میز،کرسیاں اور(یا) زائد نشستیں پوری آ جائیں گی یا نہیں، کیا کمرا بہت ٹُھسا ہوا تو نہیں لگے گا؟ یا یہ کمرے کے لئے منتخب شدہ فرنیچربہت بڑا تو نہیں ہوجائے گا۔

 اس لئے پیمائش، پیمائش اور بار بار پیمائش کیجئے

2۔ ناکافی جگہ

یہ بات ذہن میں رکھئیے کہ آپ کے مہمان بیٹھ کر کھانا کھانے کے علاوہ ادھر اُدھر چلنا چاہیں گے اور کسی نہ کسی وقت اُٹھیں گے اور چلیں پھریں گے۔ اور کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ کوئی دوسرا مہمان اپنی کرسی سے اُٹھتے ہوئے اسکی کھانے کی پلیٹ کو کھسکا جائے صرف اسلئے کہ انکے میزبان نے کرسی یا میز کے غلط ناپ کا انتخاب کیا ہے۔

ہومی فائی گُر کی بات: کیا آپکا کھانے پینے کا کمرہ چھوٹا ہے تو پھر گول یا بیضوی میز کا انتخاب کریں اس سے تھوڑی زیادہ جگہ دستیاب ہوجائے گی۔

3۔ جگہ کی غلط تقسیم

آج کل بیشتر گھر غیر منقسم طرزِ تعمیرکے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ اسمیں اگرچہ کوئی قباحت نہیں ہے مگر اکثر اوقات  مختلف کمروں کومثلاً رہنے سہنے کے کمرے اور کھانے پینے کے کمرے کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ان کمروں کو ایک دوسرے سے ممتاز کرنے کے لئے فرنیچر اورآرائش کی دوسری اشیاء کے ساتھ روغن کے مختلف رنگوں اورساخت پر انحصارکریں تاکہ آپکے مہمانوں کو پتہ چل سکےکہ رہنے سہنے کا کمرہ کہاں ختم ہوتا ہے اورآپکا دیدہ زیب کھانے پینے کا کمرہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔

4۔ روشنی کا نا خوشگوار انتظام

Ideas de decoración para interiores, HOLACASA HOLACASA Comedores de estilo moderno

آپ کے مہمان ہرگز یہ نہیں چاہیں گے کہ وہ یہ قیافہ لگاتےرہیں کہ وہ کھانے میں کیا کھا رہے ہیں؟یا اُن سے اگلی نشست پرکون بیٹھا ہے۔ اسلئےاس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کےکھانے پینے کے کمرے میں روشنی کا انتظام بھرپور ہو۔ اگرچہ دن کے اوقات میں کھڑکیوں کے ذریعے آنے والی قدرتی روشنی یہ مسئلہ حل کردے گی لیکن شام کے اوقات میں کھانوں کی دعوتوں کے دوران مصنوعی روشنی کی ضرورت ہوگی۔

روشنی کے مناسب انتظام پر سرمایہ کاری کریں اور ہمیشہ روشنی کے ایک سے زیادہ منبع کا اہتمام کریں جیسے کہ چھت پر لگی مرکزی روشنی کے ساتھ ساتھ کچھ فرشی لیمپ یا دیوار پر چپٹے دستوں میں لگی روشنیاں۔

5۔غیر آرام دہ کرسیاں

آپکے مہمان آپکی دعوتوں میں دوبارہ نہیں آئیں گے اگرآپکے کھانے پینے کے کمرے میں رکھی کرسیوں کہ وجہ سے انکو کمر کا درد ہوجائے۔ آرام دہ اور نرم بھرائی والی کرسیوں کا جو نہ زیادہ اونچی ہوں یا نیچی انتخاب کریں۔ کھانے پینے کے کمرے میں کرسیوں کی مجوزہ اونچائی 45- 48 سینٹی میٹر ہے۔

6۔ بیٹھنے کا تنگ انتظام

ہم ابھی تک کھانے پینے کے کمرے میں بیٹھنے کے اہتمام پرہی بات کر رہے ہیں، مگر یہ ضروری ہے۔ مگر انکی اونچائی مناسب ہونے کے ساتھ ساتھ انکوآرام دہ بھی ہونا چاہئے تاکہ آپ کے مہمان نا صرف وہاں آرام سے بیٹھ سکیں بلکہ بغیر کسی مشقت کے اٹھ بھی سکیں۔ بغیربازو کی کرسیوں کے لئے 55 سینٹی میٹر ایک اچھا ناپ ہے مگر اگر آپ کے کھانے کا میزبہت بڑا ہے تو آپ یہ سائز بڑھا بھی سکتے ہیں۔ اُن کرسیوں کا انتخاب کریں جو کہ 50-60 سینٹی میٹرتک موٹی ہوں اور جو کرسیاں 43 سینٹی میٹر سے تنگ ہوں انکو لینے کے بارے میں تو سوچیں بھی مت۔ اِس سےآپ  اور آپکے مہمان کوفت سے بچ جائیں گے۔

7۔ غیر متواتر سجاوٹ

homify Comedores de estilo moderno

اصطفائیت( نا وابستگی)ایک الگ بات یہ ہے لیکن اگر آپ کے گھر میں کھانے پینے کے کمرے کے رنگ،نمونے اور باقی دوسری چیزیں ایک دوسرے سے بالکل الگ ہوں تو یہ غلط ہوگا۔ مگر آپکے مہمان اس چیز کو ضرور محسوس کریں گے کہ آپکے کھانے پینے کے کمرے میں سجاوٹ غیر تواتر کا شکار ہے۔

آپکی مدد کے لئے ہومی فائی  (Homify)میں ہر قسم کے کھانے پینے کے کمروں کا انتخاب موجود ہے آپ اُنکا جائزہ لے سکتے ہیں۔

8۔ مستعار سجاوٹ

گھر کے باقی کمرے جیسا کہ خوابگاہ اورغسلخانے کی طرح کھانے پینے کے کمرے میں بھی آپکے ذاتی ذوق کی عکاسی ہونی چاہئے۔ اگرچہ ہومی فائی (Homify)اور پِنٹرسٹ(Pinterest)جیسی ویب سائٹس پرتعمیروآرائش کی بہت ساری تجاویز موجود ہیں مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپ انکی ہوبہو نقل کریں۔

کوئی نہ کوئی چیزایسی ضرور شامل کریں جو صرف اور صرف آپکی شخصیت کی عکاسی کرے۔ وہ کوئی بھی چیز ہوسکتی ہے مثلاً کوئی چھوٹا سا ٹیبل لیمپ یا کوئی غالیچہ۔

کیا ہے اگر ہم کھانے پینے کے کمرے کی آرائش علمِ نجوم پر چھوڑ دیں؟ آپ کے ستارے کے حساب سے کامل کھانے پینے کا کمرہ۔

کیا آپ کے پاس کوئی ایسی تجاویز ہیں جو کھانے پینے کے کمرے کو مزید وضع دار اور آرام دہ بناسکتے ہیں تو ہمارے ساتھ بانٹنا مت بھولیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista