گھر کے داخلی حصہ کی 17 شاندار تجاویز

usranaz usranaz
MORADIA ALENTEJO, Artica by CSS Artica by CSS Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos
Loading admin actions …

گھر کا داخلی حصہ پہلی وہ جگہ ھوتی ھے جہاں زائرین اور مہمانوں کی پہلی نظر پڑتی ہے اس لئے ہر کوئی اس لالچ میں ھوتا ھے کہ اس کے گھر کا داخلی حصہ متاثر کن ھونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ھونا چاہئے۔آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں ایسے ڈیزائن دکھائیں گے جو آپ کے گھر کے داخلی حصہ کے بلئے بلکل موزوں ھونگے۔تو چلیئے ! ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1. شیشوں اور آئینوں کا جدید انداز

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گھر کے داخلی حصے میں شیشوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ھے۔ایک بڑا شیشہ داخلی حصہ کی طرف رکھ کر اسے سرامک اور خوبصورت شیشوں کے پھولوں سے سجایا گیا ھے۔ڈریسنگ والے کمرے میں فرنیچر کے ساتھ ہم مزاج لکڑی کے فریم میں ایک بڑا آئینہ بھی لگایا گیا ھے۔

2۔ اعلٰی معیاری چیزوں کے ساتھ

لٹکتی ھوئی چیزیں عملی طور پر بہترین ھوتی ہیں جب کہ یہ جگہ بھی کم گھیرنے کے ساتھ ان کے ارد گرد صفائی بھی آسانی سے ھو سکتی ھے۔ہم اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ لٹکتا ھوا میز استعمال کی گیا ھے جب کہاسے سجیلے ڈیزائن اور خوبصورت گلدان کے ساتھ سجایا گیا ھے۔اور اس میز کے ہم مزاج رنگ کا ایک مثلثی آئینہ بھی استعمال کیا گیا ھے۔

3۔ جدید داخلی دروازے

بہت سے لوگ اپنے گھروں میں جدید سٹائل اپنانا چاہتے ہین جیسا کہ انکی قیمتی اشیاء سے ظاہر ھوتا ھے۔جیسا کہ اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گھر کے اندرونی حصے کو پُر کشش اورجدید طرز پر سجایا گیا ھے۔اندرونی حصے کو اجاگر کرنے کے لئے اشتعال انگیز اور متعدد رنگوں کی ٹائلز کا استعمال کیا گیا ھے۔

4۔ دیہاتی اور جدید سٹائل کا اشتراک

اس تصویر میں پھولوں کے فریم سے آراستہ آئینہ اور ساتھ میں لکڑی اور دھات کی بنی خوبصورت میز کو جدید انداز میں سجایا گیا ھے۔ اندرونی حصہ کی تمام اشیاء کو ہم آہنگی کے ساتھ دیہاتی طرز کے نمونوں سے آراستہ کیا گیا ھے۔

5۔ سادہ داخلی ڈیزائن

یہ تصویر خوبصورت داخلی حصے کی تخلیق میں سادگی کے کردار کو واضح کر رہی ھے۔اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لکڑی کے خوبصورت فرش کا استعمال کیا گیا ھے جب کہ دیواروں پر خوبصورت جدید طرذ کے خاکستری  وال پیپر لگائے گئے ہیں۔ 

6۔ اندرونی راہداریوں کو جپسم سے آراستہ کریں۔

اس ماڈل میں دیوار کو خوبصورت شیلوز سے سجایا گیا ھے۔اس میں تصویروں کے فریم اور چھوٹی اشیاء رکھنے کے لئے شیلفیں بنائی گئی ہیں۔دیواروں کو فرش کے رنگ سے مطابقت رکھتے ھوئے ہلکے رنگ سے سجایا گیا ھے۔ جب کہ دروازوں کا گہرا رنگ اس پورے علاقے کوخوبصورت انداز میں معتدل رنگوں سے ہم آہنگ کرتا ھے۔

7۔ شاہانہ داخلی حصہ

اس ماڈل میں سادہ رنگوں کے ساتھ شاہانہ ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا ھے۔ایک مخصوص سنہری اور بھورا رنگ دینے کی خاطر دیواروں بھورے رنگ میں روغن کیا گیا تھا۔ایک خوبصورت لکڑی کے فریم میں آراستہ آئینہ اور اسکے رنگ سے ہم مطابقت میز ایک دلفریب منظر پیش کر رہی ھے۔

8۔ جدید انداز میں رنگوں کا اشتراک

اس ماڈل میں گھر کے اندرونی حصوں کے لئے جدید ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا ھے۔لیکن اس جگہ کو مزید پُرکشش بنانے کے لئے کچھ رنگوں کا اضافہ کیا گیا ھے۔ جب کہ خوبصورت دھاتی فریم میں آئینہ اپنے ہلکے رنگوں کی میز کے ساتھ دلکش ماحول پیدا کر رہا ھے۔

9۔ سفید رنگ اور قدرتی روشنی کے عکس کے ساتھ روشنیوں کا مجموعہ

homify

اس ڈیزائن میں ہم وسیع اور نفسیاتی سکون کے احساس کو بڑھانے کے لئے راہداری میں  سفید رنگ اور آئینے پر قدرتی روشنی کی عکاسی کر کے کشادگی کے احساس کو بڑھایا گیا ھے۔

10۔ سادہ روائتی راستے

یہ ڈیزائن سادہ اشیاء پر بنایا گیا ھے۔اس راہداری کو شاندار لکڑی کے فریم سے مزین آئینے پر بنایا گیا ھے۔یہ اپنی ساخت کے باعث زیادہ جگہ بھی نہیں گھیرتا۔

11۔ کھلا داخلی ڈیزائن

یہ ڈیزائن جدید اور سفید اشیاء پر بنایا گیا ھے، جو کہ دیوار کے رنگ کے ساتھ مماثلت رکھتا ھے۔ یہ کھلا داخلی حصہ  اور سامنے کے کمرہ سفید الماری کے ذریعے منسلک ہیں۔

12۔ لکڑی کی سٹائلش لائبریری کی تنصیب

اس ماڈل میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جدید اور سٹائلش لائبریری کی تنصیب ایسے انداز میں کی گئی ھے کہ اس کی لکڑی کا رنگ اور فرشی لکڑی کا رنگ ہم مزاج ھے۔لائبریری میں سیاہ رنگ کا اضافہ بہت دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔

13۔ داخلی حصوں کے دیہاتی ڈیزائن

اس تصویر میں پتھروں سے بنا فرش اس جدید ڈیزائن میں دیہاتی ٹچ دے رہا ھے۔ایک منفرد درازوں پر مشتمل میز اور ساتھ میں رنگ کی مطابقت کے ساتھ رکھی گئی کرسی ایک سٹائلش انداز پیش کر رہی ھے،دروزے کا گہرا ہم مزاج رنگ کمرے کی دلکشی اور خوبصورتی کو بڑھا رھا ھے۔

14۔ گھر کے اندرونی حصہ میں اشتعال انگیز رنگوں کا استعمال

اس ڈیزائن میں دیواروں اور پردوں پر سفید رنگ کا انتخاب کیا گیا ھے،اور نیلے رنگ کا دروازہ ان رنگوں میں جچ رہا ھے۔نیلے رنگ کی کرسی دروزے کے رنگ سے مماثلت رکھتے ھوئے معتدل رنگوں کا حسین امتزاج پیش کر رہی ھے۔

15۔ دیہاتی انداز میں شوخ رنگوں کا استعمال

اس ماڈل میں ہلکے رنگ کی دیواروں کے ساتھ دیہاتی انداز میں شوخ رنگوں کا استعمال کی گیا ھے۔ شوخ رنگ کی قالین اور ساتھ میں شوخ رنگ کی کرسی کے ساتھ ہلکے رنگوں کے سجاوٹی صراحی دان رکھے گئے ہیں۔دیوار پر لٹکتا ھوا ایک سادہ رنگ کا قالین کا ٹکڑا ایک دلکش تاثر پیدا کر رہا ھے۔

16۔ فنِ آرٹ سے مزین راہداری

اس ماڈل میں آرٹ  گیللری کے قیام کے لئے ایک راہداری میں فنِ آرٹ کی پینٹبگز لگا یئں گئی ہیں۔یہ بہت ہی شاندار تجویز ھے۔

17۔ تنگ داخلی حصے کے لئے

اس ماڈل میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ داخلی حصہ میں جگہ کی کمی کو چھپانے کے لئے راہداری میں ایک فنِ آرٹ کی پینٹنگ سے اس کو نہ صرف کؤخوبصورت بنایا گیا ھے بلکہ جگہ کی کشادگی کا احساس بھی پیدا کیا گیا ھے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista