5مہینوں میں تعمیر شدہ ایک چھوٹا گھر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Loft Bertanha, AP Arquitetura Ecoeficiente AP Arquitetura Ecoeficiente
Loading admin actions …

جب ہم لفظ گھر سنتے ہیں تو اکثر ہمارے ذہن میں سیمنٹ اورکنکریٹ سے بنی ایک روایتی عمارت کا تصور آتا ہے۔ لیکن اب اسکا ایک سستا اور کم وقت میں تیار ہونے والا متبادل موجود ہے :مختلف حصے جوڑ کر بنایا گیا گھر۔ یہ حل آپ کو جلدی گھر تیار کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ لیکن اسکےعلاوہ اسکو زمین میں نصب کرنا بہت آسان ہے اورزیادہ کام ٹھیکیدار کرے گا۔

سب سے زیادہ اہم قیمت  اور اسمیں کیا کیا شامل ہے کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ عمومی طور پر پہلے سے بنے گھروں کی قیمت فی مربع کلومیٹر کے حساب سے طے کی جاتی ہے مگر اسکا انحصار رنگ و روغن،طرزِ تعمیر اور دوسری تفصیلات پر بھی ہوتا ہے۔

مکان ایک گھر

سامنے سے دیکھنے سے بنے بنائے گھر اور عام گھر میں  کوئی فرق نہیں لگتا۔ 12.5x7.5x3.5/70m2(لمبائی، چوڑائی، اونچائی اور رقبہ)کے اِس گھر میں قدرتی روشنی کی وافر مقدار میں آمد کے لئے شیشے کی چوڑی کھڑکیاں لگائی گئی ہیں۔ نوجوان لوگ عموماًاینٹوں سے بنے روایتی گھروں کو ترجیح دیتے ہیں لیکں تعمیراتی سٹوڈیو کے ماہرین سے تفصیلی بات چیت کے بعد اورمزید غور و فکر کے بعد انہوں نے اس پہلے سے بنے ہوئے گھرمیں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ جاننا چاہتے ہیں کیوں؟ مزید پڑھیے

جدید جگہ اونچی چھت

حالانکہ اِس گھر کا رقبہ صرف 70m2 ہے مگر آرام دہ بہت ہے۔ اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اوپری حصہ ایک باہم مربوط باورچی خانے کی چھت ہے۔ یہ لائحہِ عمل کمرے کو زیادہ وسیع دکھا رہا ہےکیونکہ چھت 6 میٹر اونچی ہے۔ 

وسعتِ مکانی کی حکمتِ عملی

یہ گھر نو حصوں پر مشتمل ہے: دفتر،غسلخانہ،باورچی خانہ، کپڑےدھونے کا کمرہ،کھانے پینے کا کمرہ، رہنے سہنے کا کمرہ جبکہ دوسری منزل پر بھی دو کمرے ہیں۔ اس تصویرمیں گھر کا داخلی راستہ دکھایا گیا ہے جو کہ ایک لمبے برآمدے کی شکل میں ہے۔ یہ کمرے تک آسان رسائی دے رہا ہے اور وہاں سے رہنے سہنے کے کمرے اور باورچی خانے میں جایا جا سکتاہے۔ 

قدرتی جوش

ذرا تصور کریں ان سیڑھیوں سے روزانہ نیچے اتر کر جانا۔اگر آپ کو یہ بھی لگے کہ آپکی نیند نہیں پوری ہوئی آپ پھر بھی اس وسیع اور ہلکی پھلکی صبح کی عکاسی کرتے اس منظر کو دیکھ کر تازہ دم اور پُرسکون محسوس کریں گے۔ پورے گھرانے کے استعمال میں آنے والے کمرے میں آرام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چوڑے صوفے اور ایک ٹیلیویژن رکھا گیا ہے۔

جلد اورآسان تعمیر

بنے بنائے گھر کو ایک لیگو کی طرح مختلف حصے جوڑ کربنایا جاتا ہے۔ فولاد کے ڈھانچے والا نظام خشک ہوتا تھا۔مرکزی عمارت کے فولادی ڈھانچے پر جست کی ملمع کاری کی گئی ہے۔یہ باقی عمارتوں سے مختلف ہے جو کہ اینٹوں اور سیمنٹ سے بنا ہوتا ہے۔پھر بھی یہ تعمیر زیادہ مضبوط اور ماحول دوست ہے۔

ماحول دوست

 فولاد کے ہلکے ڈھانچے اورلکڑی کی پتلی پرتوں پر مشتمل اس عمارت کابیرونی حصہ سیمنٹ کا ہےجبکہ اندورنی حصہ مسالےسے جمائے ہوئے دوہرے تختوں سے بنا ہے۔ فولاد سے بنے کم وزن کے ڈھانچے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ کم وقت میں تیار ہوتا ہے۔ تعمیر کا اوسطاًعرصہ پانچ مہینے ہے۔

اگر آپ کو اپنے گھر کی تعمیر کے لئے مزید تحریک کی ضرورت ہے تو اِس کوپڑھئے۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista