رھنے کے کمرے میں کی جانے والی چھ غلطیاں جن سے اجتناب کرنا چاھیئے

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify Livings de estilo moderno
Loading admin actions …

رھنے کا کمرہایک ایسی جگہ ھے جو نا صرف آپکی فیملی کی ضرورت کو پورا کرتی ھے اور آپ کے ذوق کی تسکین بھی کرتی ھے بلکہ آپکے پورے گھر پر اثر انداز ھوتی ھے۔ اس میں کوئ شک نہیں کہ بہت سے لوگ روایتی ڈیزائنوں کے جال میں پھنستے ھیں تاکہ اپنے مہمانوں کو متاثر کریں اور اس چکر میں وہ ذاتی خواھش اورگھر میں آرام دہ ھونے کی روز مرہ کی ضروریات کو پس پشت ڈال دیتے ھیں۔ نا صرف یہ بلکہ بہت سے لوگ اپنی ساسی خواھشات اور نظریات کو عمل میں لا کر حد سے زیادہ کر بیٹھتے ھیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ھے کہ ان کا رھنے کا کمرا دکشی کھو بیٹھتا ھے۔

آج ھم آپکو چھ ایسے زبردست رھنے کے کمرے دکھاتےھیں  جن میں ڈیزائنر عام غلطیوں سے اجتناب کرنے میں کامیاب ھو گئے ھیں جو کمرے کی دلکشی کو تباہ کر دیتا ھے۔

 چلیئے ان مثالوں میں دیکھتے ھیں کہ کیسے رھنے کے کمرے کی عام مگر فحش ڈیزائن کی غلطیوں سے بچا جا سکتا ھے۔

۱۔ تباہ کن رنگ

homify Livings de estilo moderno

رھنے کے کمرے کو خراب رنگوں سے مربوط کرنا کسی کو بھی مضطرب کر سکتا ھے مگر یہ جگہ عام طور پر زیادہ سجاوٹی اشیاء پر مشتمل ھوتی ھے اگر چہ یہاں انتشار کا شکار ھونے کا رسک زیادہ ھے اور گھٹیا رنگوں کے انتخاب کا اضطراب بھی۔

رنگوں کے انتخاب میں ربط، آپکو وہ خاص آرام دہ احساس دے گا جب آپ بیٹھنے کے کمرے میں بیٹھ کر آرام کریں گے۔ یہاں نظر آنے والا خوبصورت ڈیزائن ایک رول ماڈل کے طور پر کام کرے گا جب آپ رنگوں کی بات کریں، چنانچہ ھم دیکھتے ھیں خالص گرے رنگ کا فرنیچر، لال رنگ کے کشن اور لکڑی کے فرش کی موجودگی ماحول میں ولولہ بیدار کرتی ھے جبکہ گرمائش طمانیت کو بڑھاتی ھے۔ خام مال کی انفرادیت رنگوں کا بدل ھو سکتے ھیں ڈیزائن میں جدت پیدا کرنے کے لیے۔ 

۲۔ گھومنے کی آزادی میں رکاوٹ

سوچیئے فرنیچر کی بیکار سیٹنگ کی  وجہ سے ،آپ کا گھٹنا ھر دوسرے کونے سے ٹکراتا ھواور سارے گلدان اور گلاس ٹوٹنے کا انتہائ خطرہ ھو۔ ایک آرام دہ کاؤچ پر سکون سے بیٹھنا ان سب پر بھاری ھے۔

یہ گھناؤنا سپنا جب انتہا کو پہنچتا ھے جب بیٹھنے کے کمرے کے مستقبل کو مد نظر رکھیں جبکہ صفائ ستھرائ اور توڑپھوڑ بھی اھم ھیں۔ لھٰذاخریدنے سے پہلے فرنیچر کے سائز کوجانچنا ایک ضروری امر ھے بیٹھنے کے کمرے کو بھیڑ اور غیر آرام دہ اضافوں سے بچانے کے لیے۔

۳۔ ٹیلیوژن کو چھپانا

عملی طور دیکھا جائے تو بیٹھنے کے کمرے کا مقصد کاؤچ پر لیٹے ھوئے گیم یا مووی دیکھنا یا  پاپ کارن کھاتے ھوئے آرام کرنا ھوتا ھے۔ یہ کس طرح ھو سکتا ھے اگر ٹی وی ایس سائڈ پر ھو یا ایسی جگہ ھو جہاں ٹی وی دیکھنے کے لیے گردن کو موڑنا اور آنکھوں کو تھکانا پڑتا ھو؟

لھٰذا ٹی وی کو کمرے کے درمیان میں اور کاؤچ کے سامنے رکھیں۔ بیٹھنے کے کمرے کا  اس سے بہتر اصول نہیں ھو سکتا۔

۴۔ سجاوٹوں اور زیبائشوں کو بڑھانا

Ph con Parra, Pop Arq Pop Arq Livings de estilo minimalista

ایک اور عام طور پر کی جانے والی غلطی جس سے اجتناب ضروری ھے وہ یہ ھے کہ زیادہ نمونے، بودے یا بہت زیادہ نمایاں ھونے والے ڈیزائن اور نمائشی چیزوں کا بے جا استعمال کیا جائے۔ ایسی چیزوں کا استعمال عام طور پر اس لیے کیا جاتا ھے کہ بہت خوبصورتی یا تہذیب یافتہ ھونے کا تاثر ملے مگر نتیجہ عمومآٓ اس کے برعکس ھوتا ھے۔

منفرد ڈیزائن مشہور بھی ھے اور آجکل چلنے والا بھی ھے مگر صحیح طور سے نہ کیا جائے تو بیکار ھو جاتا ھے۔ لھٰذا چیزوں کو سادہ رکھیں ، کچھ مضبوط مگر اسٹائلش چیزیں جو سینٹر پیس کے طور پر استعمال ھو سکیں۔

۵۔ روشنیوں کو اھمیت نہ دینا

اچھی لائٹیں جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ھے،اور فرنیچر کے حسن کو بھی بڑھاتی ھے۔ کچھ لوگ اگرچہ لائٹنگ کے عنصر کو اھمیت نہیں دیتے ، اس وجہ سے کہ سجاوٹی اشیاء ماند نہ پڑ جائیں۔ یہ ایک مہلک غلطی ھے کیونکہ لائیٹنگ ھر ڈیزائن میں لازمی حیثییت رکھتی ھے۔

قدرتی لائیٹنگ اور مناسب ھوا کے اخراج کا انتظام بہت ضروری چیزیں ھیں جو رھنے کے کمرے میں ھونی چاھئیے کیونکہ دن کا اکثر حصہ ھم یہیں گذارتے ھیں۔ یہ وہ چیزیں ھیں جن کو نظر انداذ نہیں کرنا چاھیئے۔

۶۔ بہت بڑا فرنیچر

جیسے ھم نے پہلے ذکر کیا کہ خریدنے سے پہلے فرنیچر کے سائز کو اھمیت دینی چاھیئے تاکہ بہترین تناسب سے کمرے کو رکھا جا سکے اور تمام چیزوں میں توازن کو اھمیت دی جا سکے۔

 فرنیچر کے سائز کا مطلب یہ نہیں ھے کہ فرش پر جگہ بچائ جا سکے بلکہ بنیادی جگہ کو کشادہ کیا جانا ضروری ھے۔ کوئ  چیز، کمرے کے سائزکے اعتبار سے مناسب ھو سکتی ھے مگر شائد وہ جگہ کے اعتبار سے ضروری نہ ھو۔ درمیانی راہ اختیار کیجیئے اور خوبصورت ی کے لیے سادہ ڈیزائن اپنایئے۔

لیجیئے مکمل ھوا۔ اگر آپ دی گئی رھنے کے کمرے کی ان چھ غلطیوں سے بچیں گے ، تو آپ اپنے لیے ایک خوبصورت جگہ  بنا سکتے ھیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista