باورچی خانہ بہتر بنانے کے لیے آسان تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Cocinas de estilo moderno Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

آپ نے کتنی ہی خواتین کو کہتے سنا ہو گا کہ باورچی خانے کے کام کبھی ختم نہیں ہوتے اور یہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں۔ باروچی خانہ وہ جگہ ہے جہاں ایک کام ختم کرتے ہی دوسرا نظر آ جاتا ہے اور دوسرا ختم کرتے ہی تیسرا۔ مگر کیا آپ کو نہیں لگتا کہ انہی کاموں کو آسان کر دینے کا کوئی طریقہ ہونا چاہیے تھا؟ کچھ ایسا جو ان گھنٹوں پر محیط کاموں کو منٹوں میں ختم کر دے؟ ایسی سوچ رکھنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔ اور اسی لیے  آج ہومی فائی آپ کی مدد سے لیے چند ایسی تجاویز لایا ہےجو یہ تمام کام آپ کے لیے آسان کر دیں۔

۱۔ کچن سے بدبو کا خاتمہ

.Bell Jar Fabric3D

اگر آپ کے کچن میں بدبو پھیل گئی ہے یہ آپ بس اچھی خوشبو کے موڈ میں ہیں تو ونیلا ایسنس آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ بس اس کے دو چمچ ایک ڈش میں ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے اوون میں رکھیں۔ ایک خوشگوار خوشبو آپ کے کچن اور گھر کے باقی حصوں میں بھی پھیل جائے گی۔ آپ چاہیں تو کسی اور نباتاتی تیل کے ساتھ بھی یہی تجربہ کر سکتے ہیں۔

۲۔ سنک صاف رکھنا

کچن سنک بھر جانا مصیبت کا باعث ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ہو چند دن بعد سنک میں تھوڑا سا ابلتا ہوا پانی ضرور بہائیں۔ ایسا کرنے کے کھانے میں موجود تیل  اور گھی کے ذرات پائپوں میں چپکنے کے بجائے بہہ جاتے ہیں اور پائپ بند نہیں ہوتے۔ اگر آپ پانی کے ساتھ کچھ بیکنگ سوڈا بھی بہائیں تو ہو قسم کی بدبو بھی جاتی رہے گی۔

۳۔ سٹیل کا سامان صاف کرنا

Simple statement 'Best' extractor fan homify Cocinas de estilo moderno Madera Acabado en madera smeg,appliance wall,german kitchen,stainless steel,gas hob,cooker hood,extractor fan,handleless,glass splashback,modern kitchen,adornas kitchens

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ گلاس کلینر سے سٹیل کا سنک اور دوسرا سامان بھی صاف کر سکتے ہیں اور یہ میسے ہی چمکیں گے جیسے شیشے اور آئینے چمکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان پر موجود انگلیوں کے نشانات بھی غائب ہو جائیں گے۔ بس ایک تولیے پر اس کے کچھ قطرے ڈال کر اس سے سٹیل صاف کریں اور استعمال کے بعد اس کپڑے کو دھو کر سکھا لیں۔

۴۔ سٹیل کی صفائی کا دوسرا طریقہ

Large Island and Appliance Wall homify Cocinas de estilo moderno Madera Acabado en madera glass splashback,island,kitchen island,appliance wall,eye level ovens,american fridge,bar stools,matte doors,cooker hood,extractor fan

کیا آپ گلاس کلینر میں کیمیکلز کی موجودگی کے باعث اس کے استعمال سے نالاں ہیں؟  تو آپ کے لیے ایک اور حل بھی موجود ہے۔ بس ایک نرم کپڑے کے ٹکڑے پر تھوڑا سا سوکھا آٹا ڈالیں اور اسے سٹیل کی اشیاء پر رگڑیں۔ دھلنےکے بعد آپ کا سامان نئے جیسا ہو جائے گا۔

۵۔ زنگ آلود برتن نئے کرنا

Classic vintage cutlery homify Cocinas de estilo ecléctico Cristalería, cubertería y vajilla

اگر آپ سٹیل کے چھری چمچ صابن سےدھوتے رہیں تو آخر کار ان پر زنگ لگ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ان چھری کانٹوں کو دو منٹ کے لیے لیموں کے رس سے بھرے گلاس میں رکھیں۔ اس سے زنگ نرم پڑ جائے گا اور آسانی سے صاف ہو جائے گا۔ بس آخر میں ان چھری کانٹوں کو اچھی طرح سکھانا نہ بھولیں، ایسا نہ ہو کہ ان پر دوبارہ زنگ آ جائے۔

۶۔ مائیکرو ویو صاف کرنا

Integrated Modern Appliances homify Cocinas de estilo moderno Madera Acabado en madera wood grain,push opening,modern kitchen,grey kitchen,stainless steel,microwave

کافی بار مائیکرو ویو میں رکھا آپ کا کھانا پھٹ جاتا ہے اور اس میں گند ہی گند بکھر جاتا ہے۔ ایسے میں اسے صاف کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ سو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ ایک سفنج گیلا کر کے اسے اپنے مائکرو ویو میں رکھیں اور پھر اس کے اندر نباتاتی تیل کا سپرے کریں۔ مائکرو ویوآن کر کے سفنج کو دو منٹ تک اس کے اندر رہنے دیں، پھر اسے بند کر کے ٹھنڈ ہونے کا انتظار کریں۔  آخر میں بچا کھچا گند کپڑے کی مدد سے آسانی سے پونچھ لیں۔

کچن کے بارے میں مزیدجانئے: باورچی خانے کے لیے دلچسپ تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista