لاؤنج کے لئے حسین اور پائیدار پردوں کے 9 ڈیزائن

M Usman M Usman
1+1複層趣, 倍果設計有限公司 倍果設計有限公司 Livings de estilo escandinavo
Loading admin actions …

اپنی خانگی زندگی کے تحفظ اور گھر کی تزئین و آرائش کے لئے پردوں کا استعمال عام ہے۔ بیڈروم، باورچی خانہ، غسل خانہ یا لاؤنج سب جگہ پردوں کا استعمال مختلف مقاصد کے تحت کیا جاتا ہے۔ اگر لاؤنج کی بات کریں تو یہ ایسی جگہ ہے جہاں گھر کے سارے افراد مل بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیں اس لئے اس جگہ کو مرکزی مقام حاصل ہوتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم لاؤنج کے پردوں کے مختلف ڈیزائن پر روشنی ڈالیں گئے۔ 

گھر کی تزئین و آرائش میں پردے اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کپڑے اور نقش ونگار سے پردے ڈیزائن کروائے۔ لاؤنج کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہم لائے ہیں خوبصورت اور پائیدار پردوں کے 9 ڈیزائن، جن کا عملی استعمال اور فرنیچر کے ساتھ جاذبیت آپ کو ضرور متاثر کرے گی۔

1. پیچ دار

آدھی سے اوپر اونچائی پر بندھے بل کھائے ہوئے یہ پردے شاہانہ نظر آ رہے ہیں۔ بھورے رنگ کا فرنیچر، لکڑی کی الماری اور سنہری رنگ کے فانوس  کے ساتھ سفید پردے خوبصورت آمیزش ہے۔ اپنے لاؤنج میں ایسی مزید تجاویز کے لئے ماہرین فن سے رابطہ کریں۔

2. سادہ اور آسان حل

افقی طرز کے ایسے پردے عموماً دفتر کے لئے بہتر سمجھے جاتے ہیں مگر آپ گھر میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ افقی طرز کی وجہ سے سورج کی روشنی سے بچاؤ کا موثر حل ہیں، اپنے سادہ اور صاف ستھرے ڈیزائن کی وجہ سے انہیں استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔

3. دن اور رات کے الگ الگ پردے

سفید رنگ کے ہلکے پردے دن کے لئے بہترین ہیں جہاں آپ قدرتی روشنی کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں جبکہ گہرے رنگ کے بھاری پردے رات کے لئے لگائے گئے ہیں۔ ایسے مقامات جہاں دن کو بھی پردے لٹکانے ہوں وہاں دتہ کنان(dutta kannan architects) کی یہ تجویز نہایت مناسب ہے۔

4. بانس کے چِق

بانس سے بنے یہ پردے جنہیں روایتی طور پر چِق کا نام دیا جاتا ہے جاذب نظر اور دلکش ہیں۔ ان کی دلکشی کو مزید بڑھانے اور رنگوں میں تنوع کے لئے آپ کپڑے کا بارڈر استعمال کر سکتے ہیں۔

5. بڑے پردے

اس سفید اور کشادہ لاؤنج میں ہلکے رنگ کے پردے استعمال کیے گئے ہیں، قابلِ توجہ نکتہ بڑی کھڑکی کے ساتھ لگے پردے کو دو حصوں میں تقسیم نہ کرنا ہے۔ آپ کی گھریلو زندگی کے مناسب حفاظت کے لئے ایک حصے پر مشتمل یہ پردے بہترین ہیں۔

6. رنگ برنگے

اپنے فرنیچر اور باقی چیزوں کو سادہ رکھتے ہوئے آپ پردوں کو مختلف رنگ دے سکتے ہیں۔ اس تصویر میں شوخ رنگ کے پردے دیکھے جا سکتے ہیں جنھیں اس سادہ کمرے میں مرکزیت حاصل ہے۔

7. چھوٹے لاؤنج کے بڑے پردے

اگر آپ کا لاؤنج چھوٹا ہے تو چھت سے لے کر فرش تک یہ پردے لگانے سے کشادہ نظر آتا ہے۔ اس چھوٹی سی تبدیلی کے بعد مہمانوں کی نظریں خودبخود اوپر اٹھ جاتی ہیں اور کمرہ کھلا کھلا نظر آتا ہے۔ اپنی کھڑکیوں کی مزید تجاویز کے لئے یہ 9 آئیڈیاز ملاحظہ کریں۔

8. جھالر

اگر آپ کا کمرہ ایسی جگہ ہے جہاں اپنے پڑوسیوں یا دوسرے لوگوں کا جھانکنا ممکن نہیں تو آپ ایسے ہلکے جھالر نما پردے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سٹائل کے ساتھ آپ کی کھڑکی بھی بڑی بڑی نظر آتی ہے جبکہ پردہ ہونے کے باوجود قدرتی روشنی بھی کا میسر ہے۔ 

9. پردوں کا انتخاب عقلمندی سے کریں

چھوٹے لاؤنج کی سجاوٹ میں پردوں کو اول ترجیع نہیں دی جاتی مگر ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ تزئین و آرائش میں پردے کا کردار دیکھتے ہوئے چھوٹی جگہ کے لئے  فرش سے چھت تک پردے بہترین خیال کیے جاتے ہیں۔ آپ کی گھریلو زندگی کو محفوظ اور موسم سے بچاؤ کے لئے ایسے پردے اہم ہیں۔

آج کے دور میں جگہ کا مسئلہ سر فہرست ہے لہذا شہروں میں عموماً چھوٹے لاؤنج دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسے چھوٹے لاؤنج کی سجاوٹ کے لئے پیش ہیں یہ 18 تجاویز۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista