پلنگ جو سونے کے لئے بہت ہی خوبصورت ہیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Show House 2013, Andrea Schumacher Interiors Andrea Schumacher Interiors Dormitorios de estilo clásico
Loading admin actions …

کسی بھی  خوبصورت خوابگاہ میں پلنگ  کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے اسلئے اسکا نا صرف خوبصورت ہونا بلکہ آرادم دہ ہونا بھی ضروری ہے۔ تیاررہیئے کیونکہ اپنے آج کے مضمون میں آپکے ہوش اُڑا دینے کے لئے ہم اپنے کچھ پسندیدہ ڈیزائن منتخب کرکے لائے ہیں۔ ماہرینِ آرائش سے پوچھ لیں وہ بھی آپکو یہی بتائیں گے کہ ہر انفرادی ذوق کی تسکین کے لئے کوئی نہ کوئی ڈیزائن ہوتا ہے۔ اگرچہ کبھی کبھارمناسب اوراپنی پسند کے فرنیچر کا حصول جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے مگر کیا آپکو نہیں لگتا کہ یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ رات کی پُرسکون نیند، کمر کی صحت اور خوابگاہ کی خوبصورتی کے لئے ہمارے آج کے انتخاب کو ملاحظہ کریں اور دیکھیں کہ اِن میں سے کونسا آپکی پسند اورذوق کے مطابق ہے۔ 

1. مسہری کو تو ذرا ملاحظہ کریں

ایک سادہ سے پلنگ کو بھی نئی مل سکتی ہے اگر اسمیں ایک نمایاں، منفرد اور شوخ رنگوں والی مسہری کا اضافہ کردیا جائے۔ ارغوانی رنگ کی اس مسہری کی وجہ سے ایک غیر نمایاں پلنگ  بہت نمایاں ہوگیا ہے۔ 

2۔ سو نہیں سکتے

اس غیرمبہم سی سرخی کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں لیکن گول شکل والے اس پلنگ  کے بارے میں ہم اور کیا کہیں۔ پرانے زمانے کا انداز لئے، پُرکشش اور شاندار یہ پلنگ اپنی مثال آپ ہے۔ 

3۔ استعمال کے لئے سٹوریج کے ساتھ

ہمیں پلنگ کے ساتھ منسلک بغیر کسی سہارے کے یہ اطرافی میزیں بہت پسند آئیں۔ انہوں نے ایک سادہ سے پلنگ کو منفرد بنادیا ہے۔ یہ ایک عام سے ڈیزائن والے فرنیچر کو نمایاں کرنے کا ایک اچھوتا طریقہ ہے۔ 

4۔ رومانوی انداز کے ساتھ

کیا  مہین پردوں کے ساتھ چارپایوں والے اس پلنگ کو ڈرامائی اور رومانوی کے علاوہ بھی کچھ کہا جاسکتا ہے۔ یہ اتنا پُرکشش اورخوبصورت ہے کہ لگتا ہے کہ یہ پریوں کی کسی کہانی کا حصہ ہے۔ 

5۔ شہتیروں کا ذہانت سے استعمال

اس ڈیزائن کو دیکھنے کے بعد ہمیں کچھ اور دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ اس پلنگ کا ڈیزائن بہت شاندار ہے۔ اسکو سہرا اسکے شہتیروں والے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے بڑے بڑے پایوں کی ضرورت نہیں۔ 

6۔ رنگوں کا استعمال

کسِ نے کہا ہے کہ صرف آپ کا پلنگ پوش رنگین ہوسکتا ہے۔ ہم نے تو کم از کم یہ نہیں کہا کیونکہ ہم نے سرخی مائل گلابی رنگ کا یہ پلنگ جو تلاش کرلیا ہے۔ یہ روایتی اندازاورجدت کا ایک حسین سنگم ہے۔ 

7۔ تنہا اورمدغم ہونے کے لئے تیار

ایک چھوٹی خوابگاہ میں یہ بہتر رہتا ہے کہ اکہرے (سِنگل) بیڈ کا انتخاب کیا جائے۔ اس سے قیمتی جگہ بچتی ہے۔ یہ مت سوچئیے کہ سِنگل پلنگ بچگانہ لگتے ہیں۔ اس تصویر میں دی گئی یہ خوبصورت مثال آپکی سوچ بدلنے کے لئے کافی ہونی چاہئے۔  

8۔ شاہوں کے شایانِ شان

اگر آپ اپنی خوابگاہ میں شاہانہ انداز کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ایک بڑے حجم اورتہہ بندی والی مسہری والے پلنگ کی شمولیت سے آپکا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ ہم آپکو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ آپکی خوابگاہ میں آنے والوں کی نگاہیں صرف اور صرف آپکے انتخاب پر ہونگیں۔ 

9۔ دوبارہ واپس آتے ہوئے

ہمیں گول شکل والے پلنگوں کے ڈیزائنوں کی طرف دوبارہ آنا پڑا۔ آپ کو نہیں لگتا کہ یہ پلنگ شاندار، منفرد اور وضعدار ہونے میں اپنی مثال آپ ہے؟ سرخ رنگ کا پلنگ پوش سونے پر سہاگے کا کام کررہا ہے۔ 

10۔ خوبصورت نیچائی

ہمیں کم اونچائی والے پلنگ پسند ہیں کیونکہ اس سے کمرے میں فوری طور پر ایک آرام دہ اور پرسکون ماحول قائم ہوجاتا ہے۔ اس تصویر میں دکھایا گیا گہرے رنگ کی لکڑی سے بنا یہ پلنگ نمایاں تو ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ یہ کمرے میں کم سے کم سامان کا تاثر بھی دے رہا ہے۔ 

خوابگاہ کے لئے مزید شاندار تجاویز کے لئے ملاحظہ کریں یہ مضمون دیہی انداز کی 5 خوابگاہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista