چھوٹی خوابگاہوں کے لئے 14 شاندار تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Квартира в Стамбуле, MARION STUDIO MARION STUDIO Dormitorios de estilo ecléctico
Loading admin actions …

ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے ذہنی سکون اور صحت کو برقرار رکھنے کے لئے خوابگاہ کتنا اپم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ہمارے گھر کا وہ حصہ ہے جہاں ہم اپنے دن کا خاطر خواہ حصہ گزارتے ہیں۔ کوئی کتاب پڑھ کر سکون حاصل کرتے ہیں، آرام دہ نیند سوتے ہیں یا پھر اپنے شریک حیات کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ مگر اکثر اوقات ہمیں تھوڑی مایوسی بھی ہوتے ہے کیونکہ بیشتر خوابگاہیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم جو چیزیں کرنا چاہتے ہیں یا اپنی خوابگاہ میں رکھنا چاہتے ہیں انکے لئے وافر جگہ دستیاب نہیں؟ واقعی؟ آپکو بالکل بھی فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔ چھوٹی خوابگاہیں بھی اس انداز سے سجائی اور ترتیب  دی جاسکتی ہے کہ وہ ہمارے لئے ایک محفوظ پناہگاہ بن سکیں۔

ہومی فائی پر آج ہم  آپکے لئے چھوٹی خوابگاہوں کی آرائش کی ایسی 14 مثالیں لائے ہیں جسمیں کمروں کا اصل رقبہ اوراُن میں ذہانت سے کی گئی آرائش کو دیکھایا گیا ہے ۔ آئیے مل کر جائزہ لیتے ہیں۔ 

1۔ سادہ اور صرف سادہ

ہمیں لگتا ہے کہ آج کے موضوع پر بات کرنے کے لئے یہ خوابگاہ ایک بہترین مثال ہے۔ کیونکہ یہ چھوٹی خوابگاہ ہمیں نہایت شاندار طریقے سے یہ بتا رہی ہے کہ کم بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس چھوٹی خوابگاہ میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بہت بنیادی چیزیں رکھی گئی ہیں، بستر، ٹی وی اور لیمپ۔ اِس کم سے کم سامان والے ڈیزئن سے یہ خوابگاہ ایک ایسی جگہ میں تبدیل ہوگئی ہے کہ جہاں آپ پُر سکون ہو کر آرام کر سکتے ہیں۔ 

2۔ آئینہ ، آئینہ

چھوٹی خوابگاہوں کا حل کمرے میں بڑے بڑے شیشے لگا کر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کمرے میں گہرائی کا تاثر ملتا ہے۔ جتنا بڑا آئینہ ہوگا اتنا ہی کمرہ اسمیں منعکس ہوگا۔ 

3۔ سٹوریج کے ہوشیار حل

چھوٹی خوابگاہ کے لئے بے ترتیبی اور گند سے بُری اور کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ اسلئے یہ بہتر رہتا ہے کہ ہم ہر روز چند منٹ نکال کر اسکی صفائی کرلیں۔ اگر کمرے میں کوئی الماری نہیں جہاں ہم اپنے کپڑے اور سامان رکھ سکیں تو ہم دیوار پر لگے پردے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکا فائدہ؟ ہم یہاں اپنی چھوٹی بڑی چیزیں سٹور کرسکتے ہیں۔ 

4۔ دن کی روشنی کا زیاد سے زیادہ استعمال

ایک چھوٹی خوابگاہ کے لئے دن کی روشنی بہت فائدہ مند رہتی ہے اسلئے کوشش کریں کہ دن کی روشنیکا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اسلئے موٹے پردوں یا جھلملیوں (Blinds)سے گریز کریں اور ایسے میٹریل کے پردوں یا بلائنڈز کا انتخاب کریں جو رات کے وقت باہر سے آنے والی روشنی کو روکنے میں آپکی مدد کریں۔

5۔ آفس کا کونہ

خوابگاہ چھوٹی ہو اور ہمیں اسکی منصوبہ بندے کے بارے میں یقینی طور پر کچھ پتا نہ ہو تو ہمیں چاہیئے کہ ماہرین سے اس سلسلے میں مدد لے لیں۔ درست فرنیچر سے ہم اپنے کمرے کو کئی مقاصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔ کیونہ جدید دور کے تقاضے کچھ اِس قسم کے ہیں کہ ہمیں اپنی پام کرنے کی جگہ کو خوابگاہ یا گھر کے کسی اور کمرے میں بنانا پڑ سکتا ہے۔ 

6۔ رنگ

چھوٹے کمروں  کے لئے شوخ رنگ بہترین رہتے ہیں کیونکہ وہ کمرے کو بڑا لگنے میں مدد کرتے ہیں۔یہی اصول چھوٹئ خوابگاہ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ہم اپنی خوابگاہ میں رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں  مگر اسمیں تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ کمرے کو رنگوں سے بھرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کہیں کہیں رنگوں کا ستعمال کیا جسکتا ہے۔ مثلاً ہلکے رنگ یا سادہ پلنگ پوش کے ساتھ شوخ رنگوں یا مختلف نمونوں والے تکیے اور کشن استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ 

7۔ بستر کے نیچے سٹوریج کی جگہ

کمرے میں بڑی الماری کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ۔ بس پلنگ کے نیچے کچھ درازیں لگالیں۔ کیونکہ ویسے بھی اگر ہم ایماندرانہ جائزہ لیں تو پلنگ کے نیچے کی جگہ سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ 

8۔ تہہ ہوجانے یا لپیٹے جانے والے بستر

تصویر میں دکھایا گیا لپیٹے جا سکنے والا یہ بستر چھوٹی خوابگاہوں میں جگہ بنانے کے لئے بہترین ہے۔ اس سے ہم دستیاب جگہ کے ہر مربع کلومیٹر کا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ یہ بستر لگایا بھی بہت باترتیب طریقے سے ہے۔ اسکی دیواریں کمرے کو منقسم کرنے کا کام بھی کر رہی ہیں۔ 

9۔ سب سے بڑی الماری

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دیوار میں نصب شدہ الماری میں سرمایہ کاری کرنا ایک درست فیصلہ ہوسکتا ہے ۔ خصوصاً اگر اسکو دستیاب جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو مدِ نظر رکھ کر بنایا گیا ہو۔ ہمارے پاس اگر کپڑوں کو لٹکانے، تہہ کرکے رکھنے کے لئے اگر درازیں ، خانے ہوں تو ہم اپنی تمام چیزوں کو ترتیب سے رکھ سکتے ہیں اور اِس سے بہتر اور کیا چیز ہوسکتی ہے۔ 

10۔ مختلدف ڈیزائن والی دیوار

توجہ کا بانٹنا ایک اچھی چہز ہوسکتی ہے ۔ اگر ہم اپنی خوابگاہ کی ایک دیوار کو باقی دیواروں سے مختلف اور شوخ رنگ میں روغن کرلیں یا والی پیپر یا دیواروں میں لگائے جانے والے سٹیکر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں تو اس سے یہ دیوار باقی دیواروں کے مقابلے میں نمایاں لگے گی اور کمرہ بڑا ہونے کا تاثر دے گا۔ مگر! ایسا کرنے کے لئے صرف ایک دیوار کا انتخاب کریں کیونکہ اگر آپ نے ایسا تمام دیواروں پر کیا تو اسکے منفی اثرات ہونگے کمرہ تاریک اور چھوٹا لگے گا۔ 

11۔ بہت ہی صنعتی تاژر

سادہ اینٹوں سے بنی دیوار سے بھی بالکل ایسا ہی تاثر قائم ہوتا ہے جسکا تذکرہ ہم نے اُوپر کیا ہے۔ اسکے ساتھ کمرے میں الگ تھلگ سا صنعتی ڈیزائن ٹھیک لگے گا۔ 

12۔ روشنی، روشنی اور پھر روشنی

ہم کمرے میں روشنی کر موضوع پر پھر واپس آگئے ہیں۔ قدرتی روشنی ہر کمرے کے لئے بہترین ہوتی ہے مگر بعض اوقات گرمیوں کی دوپہر تک بھی روشنی نہیں ہوتی۔ اس صورت میں روشنیوں کے اچھے انتظام میں سرمایہ کاری کریں۔ رات کے وقت کے لئے بنی روشنیاں، موم بتیاں اور مدہم روشنیاں وغیرہ۔ ان سے آپکے کمرے مکے آرام دہ اور پُرسکون ہونے کا احساس پیدا ہوگا۔ 

13۔ عملی اور خوابصورت۔۔۔سیڑھی بھی سامان رکھنے کا خانہ بھی

ہم سب جانتے ہیں کہ کمرے میں تولئے ادھر اُدھر بکھرے رہتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ انکی کوئی جگہ ہی نہیں۔ ایک چھوٹی سیڑھی اسمیں ہماری مدد کرسکتی ہے۔ ۔ اس پر آپ تولئے سکھانے کے لئے لٹکاسکتے ہیں۔ اسکا بہت فائدہ ہوگا خصوصاً سرد موسم میں جب ہوا بہت خشک ہوتی ہے ۔ گیلے تولئے آپ کے کمرے میں نمی لانے کا کسی حد تک باعث بن سکتے ہیں جس سے کمرے میں سونے کے دوران مجموعی طور پر ہماری صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ 

14۔ سوچ سمجھ کر بنایا گیا فرنیچر

اگر ہمارے پاس اپنی کوئی تجاویز یا منصوبے نہ ہوں تو اس صورت میں ہمیں چاہئے کہ درست فرنیچر کے انتخاب پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کردیں۔ اس مثال میں لکڑی کا کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو ایک چھوٹی جگہ کو ڈیزائن کرنا تھا اسلئے انہوں نے عمودی رخ پر ایک اکائی کی صورت میں بستر، سیڑھیاں، دراز اور کپڑے رکھنے کی جگہ بنا ڈالی۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista