گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے لکڑی کی کھڑکیوں کا استعمال

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Ultimate Aluminium Clad Wood Casement Windows, Marvin Windows and Doors UK Marvin Windows and Doors UK Ventanas de madera
Loading admin actions …

آج ہم یہاں آپ کولکڑی سے بنی ہوئی کھڑکیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔آج کل کے دور میں جہاں ہر چیز میں بہتری آئی ہے وہاں کھڑکیوں کے ڈیزائن میں بھی بہتری آئی ہے۔ آج کل کے ماڈل/ڈیزائن پچھلے سالوں کے ڈیزائنز کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور قابل اعتماد ہیں۔ ان کے ڈیزائن میں دلچسپ عناصر کا اضافہ شامل ہو چکا ہے۔ آپ اپنے گھر کے ڈیزائن میں مطابقت کی بدولت کھڑکیوں کے مٹیریل  اور ڈیزائنز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے گھر میں سجاوٹ اور ڈیزائںگ میں مشکل ہو رہی ہے تو آپ ہومی فائی کے پیشہ وروں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے گھر میں لکڑی کی کھڑکیوں اور ان کو تعمیر کرنے میں کسی تجویز یا خیالات کی ضرورت ہے تو ہم آپ کے لیے ہومی فائی پر اس مقصد کے لیے کچھ خیالات لائے ہیں۔ آپ ان کو پڑھ کر ان سے حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کی کھڑکیوں کا انتخاب اپنے گھر میں استعمال ہونے والے مواد سے مطابقت کی بنا پر کر سکتے ہیں۔ تو آپ اس مضمون کو پڑھ کر بھی حوصلہ افزائی حاصل کر سکتے ہیں۔

لکڑی کی کھڑکیوں

جدید ونڈوز/کھڑکیاں  عام طور پر چمک دار، شفاف مواد کی بنی ہوتی ہیں۔ ان کو بنیادی طور پر فریم میں بنایا جاتا ہے ۔یہ فریم مختلف مواد کے بنے ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک لکڑی کے بنے ہوئے فریم ہیں ۔ زمانہ قدیم سے لکڑی کے استعمال کو پسند کیا جاتا ہے اور آج کے دور میں بھی اس کی افادیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔آج بھی لوگ اس کو بنانے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

لکڑی سے بنے ڈیزائن

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لکڑی کی بنی ہوئی کھڑکیاں محدود طرز یا ڈیزائن کی حامل ہوتی ہیں اس لیے وہ ان کے استعمال میں کتراتے ہیں ۔ تو ایسا ہرگز نہیں ہے باقی کھڑکیوں کی طرح لکڑی کی کھڑکیوں میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ مزید بہتری آتی جا رہی ہے۔ ان کے ڈیزائن میں بھی جدت اور دلکشی کا عنصر پایا جاتاہے۔ تو آپ بھی اپ ان ونڈوز/کھڑکیوں کو اپنے گھروں میں اپنی پسند کے مطابق ڈیزائن کا انتخاب کر کے لگا سکتے ہیں اور اپنے گھر کی دلکشی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

لکڑی اور شییشے کا امتزاج

اعلی شفافیت اسکرینز روایتی اسکرینز کے مقابلے میں ایک مکمل اور خوبصورت نظر دیتی ہیں۔ شیشے کا استعمال ویسے بھی گھر میں خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے گھروں میں دروازوں اور کھڑکیوں میں اس کا استعمال کرنا آپ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔لکڑی اور شییشے کا امتزاج آپ کی کھڑکیوں کو ایک الگ ہی نظر دیتا ہے۔

ڈیزائن والی کھڑکی

جس میں لکڑی کی کھڑکیاں اندر دوازے کی طرف یا پھر باہر کی طرف کھلتی ہیں۔ان کا ڈیزائن عام طور پر ہر گھر میں ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر ایک کینک کا استعمال کرتے ہوئے کھولی جاتی ہیں۔یہ سادہ ہونے کے باوجود بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔ان کا استعمال آپ کے گھر کو دلکش اور خوبصورت بنا دیتا ہے۔

المونیم اور لکڑی کا امتزاج

گھر میں لگنے والے دروازے اور کھڑکیوں میں بھی اس کا استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہ لوہے یا سٹیل کے ساتھ استعال ہعتے ہوئے تو آپ نے اکثر دیکھا ہو گا لیکن اس سب کے ساتھ یہ لکڑی کی کھڑکیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے لکڑی کی کھڑکیوں کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ المونیم کے ڈیزائن مختلف رنگوں کے ہو سکتے ہیں۔ اور لکڑی کے کے ساتھ مختلف رنگوں کے المونیم لگا کر اس لکڑی کیکھڑکیوں میں اور دلکشی اور خوبصورتی پیدا کی جا سکتی ہے۔ تو بس ذرا سی توجہ کے ساتھ اپنی لکڑی کی کھڑکیوں کو خوبصورت بنا کر اپنے گھر کو بھی دلکش بنا سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista