منفرد اور جدید سٹائل کا ریسٹورنٹ

usranaz usranaz
Louverwall, AND(에이엔디) 건축사사무소 AND(에이엔디) 건축사사무소 Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

ویسے تو ہر جگہ ہر شہر اور ہر قصبے میں ھوٹل اور ریسٹورنٹ بنائے جاتے ہیں۔  اور ان کی تعداد بھی کافی زیادہ ھوتی ھے لیکن ان کے کامیاب ھونے کے لئے چند چیزوں کو ذہن میں رکھنا نہائت ضروری ھے۔ اول تو ان کے کھانے کا معیار بہت ہی اعلٰی اور معیاری ھونا چاہیئے، دوم اس ریسٹورنٹ کی سروسز نہائت ہی اچھی اور معیاری ھو نی چاہئے۔ ایک اور اھم اور دلچسپ عنصر اس ریسٹورنٹ کی بناوٹ اور وضع ھے۔ جس قدر آپ کا ھوٹل یا ریسٹورنٹ منفرد اور خوبصورت بنا ھوگا اور اس میں دلچسپی کے عناصر زیادہ ھونگے اسی قدر لوگ آپ کے ریسٹورنٹ کا رُخ زیادہ کریں گے اور یہی آپ کے ریسٹورنٹ کی کامیابی کا را ز ھے۔

آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم ایسے ہی ایک دلچسپ اور منفرد ریسٹورنٹ کی وضع کے بارے میں بات کریں گے جو کہ شہر کے بیچوں بیچ بنایا گیا ھے۔  اس جدید اور دلکش ریسٹونٹ میں ایک جدید اور منفرد سٹائل کو اپنایا گیا ھے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ھوا ھے۔ آیئے پھر اس ریسٹورنٹ کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

آپ کے ریسٹورنٹ کا داخلی حصہ

جس طرح یہ ریسٹونٹ جدید اور منفرد انداز کا ھے اسی مناسبت سے اس کا داخلی حصہ بھی دلکش اور دلچسپ ھونا چاہیئے۔ آپ ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس کا داخلی حصہ کو غار  کے منہ جیسا منفرد اور دلچسپ بنایا گیا ھے۔ جس انداز میں اس ریسٹونٹ کی بناوٹ دلچسپ ھے اسی انداز میں اس کا داخلی دروازہ بھی نہائت عمدہ اور دلفریب بنایا گیا ھے۔

2. منفرد سٹائل کی دیواریں

اس منفرد ریسٹونٹ کی دیواروں کو نہائت جدید اور خاص انداز میں تخلیق کیا گیا ھے۔ ایلومینیم کی بنی پٹیوں اور سلاخوں کی مدد سے بنی یہ دیوار ایک منفرد اور جدید سٹائل رکھتی ھے ۔اس کا فائدہ یہ ھے کہ اس میں قدرتی ھوا کا گزر آسانی سے ھوتا ھے جس سے یہ ریسٹونٹ ٹھنڈا اور ترو تازہ رہتا ھے۔

3۔ ریسٹونٹ کا پچھواڑہ

واہ شاندار!  اس ریسٹونٹ کی ہر چیز ہی دلچسپ اور عمدہ ھے۔ جس انداز میں اس کا اگواڑہ تخلیق کیا گیا ھے اسی طرح سے اس کا پچھواڑہ بھی خوب صورت اور دلکش بنایا گیا ھے تا کہ یہ ہر سمت سے خوبصورت منظر پیش کرتا رہے۔

4۔ ریسٹونٹ کو روشن کرنے کے لئے

ریسٹونٹ کو روشن کرنے اور اسے دلکش بنانے کے لئے اس میں خوب صورت لائیٹوں کا انظام کریں۔ اس کی ایلومینیم کی بنی ھوئی پٹیوں اور سلاخوں سے باہر خارج ھوتی روشنی ایک دلفریب منظر پیش کر رہی ھے۔ ریسٹونٹ کے اندر بھاری بھرکم سنہری روشنیوں کا انتظام کریں تا کہ یہ باہر نکلتے ھوئے بہت خوب صورت سنہری منظر تخلیق کریں۔

5۔ ریسٹونٹ کی اندرونی بناوٹ

جس طرح ریسٹونٹ باہر سے منفرد اور خوب صورت نظر آ رہا ھے اسی طرح اس کی اندرونی بناوٹ کو بھی منفرد انداز میں تخلیق کریں۔ تا کہ یہ خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور جدید پسِ منظر پیش کرے۔ ریسٹونٹ کے اندر خاکستری رنگ کا روغن کریں جس سے یہ نہائت خوبصورت ماحول کو تخلیق کر دے گا۔

6۔ ریسٹورنٹ کا فرنیچر

ریسٹورنٹ کی خوب صورت بناوٹ کے اعتبار سے اس کے لئے دلچسپ فرنیچر کا انتخاب کریں۔ اس کے لئے منفرد ڈیزائن کی کُرسی اور میز کو ترتیب دیں۔ اور ریسٹورنٹ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لئے کافی گنجائش پیدا کریں۔ تا کہ ایک وقت میں بہت سے لوگوں کو اعلٰی اور معیاری سروسز مہیا کی جا سکیں۔

ریسٹورنٹ کا دلچسپ اور منفرد فرش اور چھت

اس خوب صورت ریسٹورنٹ کے لئے لکڑی کے دلکش فرش کا انتخاب کریں۔ لکڑی کے فرش میں ایک خاص چمک اور دلکشی چھپی ھوتی ھے۔ اس لئے اس کے فرش کے لئے لکڑی کو ہی ترجیح دیں۔ اس کی چھت کے لئے سیمنٹ کی بنی سلیب کا استعمال کریں تا کہ اس کے اوپر دوسری منزل بھی تخلیق کی جا سکے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista