پتھروں اور اینٹوں سے دیواروں کو سجانے کی 36 شاندار تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Wohnküche Tholey, Bolz Licht und Wohnen · 1946 Bolz Licht und Wohnen · 1946 Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

کیا آپ کبھی کسی ایسے گھر میں گئے ہیں جہاں جاتے ہی آپکو لگا ہو کہ یہاں کسی چیز کی کمی ہے؟کبھی کبھار یہ کوئی سادہ سی تفصیل ہوتی ہے۔ کبھی سجاوٹ میں کوئی چیز کم ہوتی ہے۔ کبھی ڈیزائن میں کوئی کمی رہ جاتی ہے۔ المختصر یہ کہ گھر کو دیکھتے ہی احساس ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ کم ہے۔ پتھروں یا اینٹوں سے بنی دیواریں آجکل بہت سے گھروں میں دیکھنے کو مِل رہے ہیں۔ گو کہ یہ پورے گھر میں صرف چند مربع کلومیٹر کا رقبہ ہی گھیرتی ہیں مگر ان میں پورے گھر کا تاثر بدل دینے کی صلاحیت موجو د ہے۔ 

عام طور پر جب ہم پتھروں کی دیواروں کی بات کرتے ہیں تو انکی دو بنیادی اقسام ہیں؛ ایک قدرتی پتھروں سے بنی دیواریں۔ جو کہگھر کو ایک دیہی انداز دیتے ہیں۔ یا پھر توڑ کر دوبارہ سے بنائے گئے پتھر جو کہ تھوڑے سے مہنگے ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ سستی اقسام بھی ہیں۔ اسکا انحصار سیمنٹ کے اس ملغوبے پر ہے جسکو پتھر کی شکل دی گئی ہوتی ہے۔ آخری انتخاب کے طور پر اینٹیں رہ جاتی ہیں۔ جو کہ سستی بھی ہوتی ہیں اور باورچی خانے سے لیکر غسلخانے تک اور کھانے پینے کے کمرے سے لیکر رہنے سہنے کے کمرے تک، ہر جگہ اچھی لگتی ہیں۔ ان میں بہت تنوع بھی پایا جاتا ہے۔ روایتی لال اینٹوں سے لیکر سفید روغن شدہ تک یہ مختلف حالتوں میں دستیاب ہیں اور کسی بھی جگہ کے لئے مثالی ہیں۔

گھر کے اندر کی سجاوٹ کی بات ہو یا باہر کی، بہت سارے انتخابات موجود ہیں۔ ہومی فائی پر ہم آپ کے لئے پتھروں اور اینٹوں سے بنے دو 30 سے زائد ڈیزائن لائے ہیں جو کسی بھی جگہ میں جان ڈال دیتے ہیں۔ کیا آپ بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیں گے اور متاثر کرنے والی یہ تجاویز جاننا چاہیں گے؟۔

1۔ باورچی خانے میں پتھر

نفاست کے اظہار کے لئے یا گھر میں کسی بھی جگہ کو خاص انداز دینے کے لئے باورچی خانہ ایک مناسب جگہ ہوتی ہے۔ بالکل ایسا ہی تصویر میں دکھائی گئی مثال میں ہوا ہے۔ مصنوعی طریقے سے بنائے گئے پتھروں کی دیوار بنائی گئی ہے اور اسکا تضاد سفید رنگ سےکیا گیاہے جبکہ سیاہ رنگ کا فرنیچر اسکو ایک جدید اور شائستہ انداز دے رہا ہے۔ 

2۔ رہنے سہنے کے کمرے میں مصنوعی پتھروں سے بنی دیوار

چوڑائی کے رخ بنے کمروں میں ڈیزائن کے کسی ایک عنصر پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ مگر رہنے سہنے کے اس کمرے میں انتہائی مہارت سے بنائی گئی مصنوعی پتھروں کہ یہ دیوار مرکزِ نگاہ ہے۔ 

3۔ پتھروں سے بنی دیوار کے لئے روشنی کا مناسب انتطام کریں تاکہ یہ کمرے کی سجاوٹ میں نمایاں طور پر نظر آئے

4۔ کھانے پینے کے کمرے میں قدرتی پتھروں سے بنی دیوار

قدرتی پتھروں سے بنی اس قسم کی دیوار اُن لوگوں کےلئے بہترین ہے جو اپنے گھرکی سجاوٹ کے انداز کو دیہی انداز دینا چاہتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ تمام دیواریں پتھروں سے بنائیں۔کھانے پینے کے کمرے میں ایسی ایک دیوار ہی دیہی تاثر دینے کے لئے کافی ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھائی دے رہا ہے۔ 

5۔ مصنوعی پتھروں سے بنا برآمدہ ایک عارضی قیام گاہ کا کام کرے گا اور کسی بھی کمرے کو دہ حصوں میں بانٹنے کا کام سر انجام دے گا

6۔ سیڑھیوں کے لئے سلیٹ کا استعمال

سیڑھیاں عموماً گھر کی سب مصروف جگہ ہوتی ہیں کیونکہ یہ ایک منزل کو دوسری منز سے منسلک کرتی ہیں۔ انکی مخصوص بناوٹ کی وجہ سے انکی آرائش بہت مشکل کام ہوتا ہے۔  ایک انتخاب انکے ساتھ پتھر جیسا کہ سلیٹ کی دیوار بنانا بھی ہو سکتا ہے۔ 

7۔ قدرتی پتھر سے بنے اوطاق

اوطاق آجکل گھر کی تعمیر کے انداز اور سجاوٹ میں بہت استعمال ہورہے ہیں۔ یہ بہت پُرکشش لگتے ہیں۔ خاص طور پر اگر قدرتی پتھر سے بنے ہوں۔ جیسا کہ اس مثال میں دکھایا گیا ہے کہ یہ اوطاق کوارٹزائز سے بنے ہیں۔ 

8۔ غسلخانے بھی قدرتی پتھروں سے بنی دیوار بنانے کے لیے ایک بہترین جگہ ہیں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ایک خاص تاثر اور احساس آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔

9۔ مختلف پتھروں کا امتزاج جیسا کہ سلیٹ اور کوارٹزائز بھی آپکے گھر میں انفرادیت اور رنگینی کا احساس پیدا کرے گا

10۔ مختلف سٹائلوں کا ملاپ

جیسا کہ مختلف میٹیریل کا ملاب جلٓمالیاتی طور پر بہت بھلا محسوس ہوتا ہے، اسی طرح مختلف تعمیراتی سٹائل کا انداز کمروں کو بہت پُرکشش بنا سکتا ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ پتھروں سے بنی دیوار کمرے کو ایک دیہی انداز دے رہی ہے جبکہ جدید انداز کا فرنیچر اسکو آجکل کے زمانے کے حساب کا بنا رہا ہے اور بہت آرام دہ ہونے کا تاثر دے رہا ہے۔ 

11۔ باورچی خانے سے دکھائی دی جانے والی اینٹیں

یہ ایک اور مثال ہے اس بات کی کہ دیہی انداز کے عناصر جدید گھروں میں کسقدر موثر لگ سکتے ہیں  اس باورچچی خانے کی دیوار اینٹوں سے بنی ہے  اسکا انداز پرانے انے میں بنائی جانے والی اینٹوں کی دیواروں جیسا ہے۔ اس۔انداز کو ایک بہت جدید انداز کے گھر میں استعمال کیا گیا ہے۔ دیوار سے ہم آہنگ ہونے کے لئے قدرتی عناصر کا ہی استعمال آرائش میں بھی کیا گیا ہے جیسا کہ لکڑی کا میز۔

12۔ مصنوعی پتھروں سے بنی دیوار کو نمایاں کرنے کے للئے مختلف آرائشی اشیاء کا استعمال کریں جیسا کہ آرائشی شیشہ

13۔ آپکے کمرے کے کونے بھی توجہ کا مرکوز رہیں گے اگر آپ مصنوعی دیوار کے کونوں کے لئے روشنی کا بھرپور انتظام کریں گے

14۔ ایک انتہائی پُرکشش کمرہ

کیا آپ اس کمرے کو پتھروں سے بنی دیوار کے پس منظر کے بغیر تصور کر سکتے ہیں؟ ہم زیادہ کچھ نہیں کہیں گے۔ اگرچہ فرش اور فرنیچر کے لئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے مگر دیوار کا روشن پن کمرے کو جمالیاتی طور پر بہت حسین بنا رہا ہے ۔

15۔شاندار داخلی گزرگاہ

کسی بھی گھر کی داخلی گزرگاہ کسی بھی مہمان کی توجہ کا سب سے پہلے مرکز بنتی ہے۔ اسلئے اس حصے کی ڈیزائنگ اور آرائش پر توجہ دینا آنے والوں پر ایک اچھا تاثر چھوڑتا ہے اور انکو ایک خوش آمدیدی احساس فراہم کرتا ہے۔ داخلی راستے پر مصنوعی پتھروں کی دیوار بنانا اس سلسلے میں کافی فائدہ مند رہے گا۔ 

16۔ باقی دیواروں کی آدھی لمبائی کے مطابق سلیٹ کی دیوار آس پاس کے ماحول کو بہت پُرکشش بنائے گی

17۔رہنے سہنے کے کمرے میں پتھروں کی دیوار بنانے کے لئے آتششدان سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں

18۔ پتھر، پتھر اور صرف پتھر

کیا آپ گھر کی آرائش میں پتھروں کے استعمال کے دلدادہ ہیں/ تو پھر پتھروں کے استعمال کو صرف ایک دیوار تک کیوں محدود رکھیں۔ اگر آپ قدرتی پتھروں کا استعمال تمام دیواروں کے لئے کرنا چاہتے ہیں تو پھر خوابگاہ اسکے لئے سب سے مناسب جگہ ہے۔ 

19۔قدرتی پتھروں کا استعمال غسلخانے میں

غسلخانے میں قدرتی پتھروں سے بنی دیوار جدید آرائش کو دیہی رنگ دینے کا ایک بہترین انداز ہے۔ آپ تصویر میں دیھ سکتے ہیں کہ آرائش اور ڈیزائن بھی پتھروں کی دیوار سے مطابقت رکھ رہے ہیں۔ جیسا کہ لکڑی کا فرنیچر،سامان رکھنے کی ٹوکریاں اور لکڑی کے شہتیر۔حتیٰ کہ اوطاق میں پودا بھی رکھا گیا ہے۔۔ یہ سب مِل کر پرانے زمانے کی یاد دلا رہے ہیں۔

20۔ اینٹوں سے بنی دیواریں کسی بھی جگہ کو صنعتی انداز دینے کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں

21۔باورچی خانے میں مختلف طرزِ تعمیر کو نمایاں کرنے کے لئے اینٹوں سے بنی دیواروں کو استعمال کریں

22۔ رہنے سہنے کے کمرے میں قدرتی پتھروں سے بنی دیوار

جیسا کہ دُور سے ہی دکھائی دے رہا ہے کہ پتھروں سے بنی دیوار اس جگہ کو ایک انفرادیت دے رہی ہے۔ آرائش ے دوسرے عناصر جیساکہ قدرتی روشنی اور لکڑی کا فرش اور چھت اس جگہ کو بہت آرام دہ بنا رہے ہیں۔ 

23۔ آپ اپنے گھر کی بیرونی دیواریں بھی پتھروں کی بنا سکتے ہیں

24۔ شوق کی تسکین

سفید رنگ کی آرائش کےشوقین افراد کو پتھروں یا اینٹوں سے بنی دیوار پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ درحقیقت سفید پینٹ شدہ یہ دیوار اس جدید انداز کے کمرے کا سب سے نمایاں حصہ ہے۔ 

25۔ پتھروں سے بنی دیوار کی طرح اینٹوں سے بنی دیوار بھی آپکے غسلخانے کو منفرد بنائے گی

26۔ایک پُرکشش باورچی خانہ

عموماً پتھروں یا اینٹوں سے بنی دیواروں کو دیہی انداز سے منسلک کیا جاتا ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ تصویر میں دکھائے گئے باورچی خانے میں سرامک کی اینٹیں یہ کام کر رہی ہیں۔ 

27۔سفید رنگ کی اس دیوار کے دلدادہ ہوجائیں اور اپنی خوابگاہ کی آرائش کے بارے میں سوچنا شروع کردیں

28۔اپنی خوابگاہ کی دیواروں میں کہیں کہیں قدرتی پتھر کا استعمال کریں اور ایک ایسی جگہ بنائیں جو آرام کے لئے مدعو کرتی ہے

29۔ سامنے نظر آنے والی اینٹوں کی دیوار

اسکے فائدے سامنے نظر آرہے ہیں؛ یہ آرائشی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ یہ کمرے کو تقسیم بھی کر رہی ہے۔ اس سے کمرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی سامنے نظر آنے والی اینٹوں کی دیواروں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپکے گھر کے طرزِ تعمیر اور آرائش کی نفاست کا منہ بولتا ثبوت ہوتی ہیں۔ 

30۔مختلف پتھروں کو ملا کر دیوار بنانے سے آپکا کمرہ بہت باوقار لگے گا

31۔رہنے سہنے کے کمرے میں اگر دیہی طرزِ تعمیر کو نمایاں کرنا ہے تو پتھروں کی دیوار کے ساتھ لکڑی کے شہتیروں اور آتشدان کا استعمال کریں

32۔

اس پُرکشش اپارٹمنٹ کی ہر دیوار قدرتی پتھروں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ تصور کے بر عکس یہ ایک ایسا ڈیزائن بن گیا ہے جو کہ بہت منفرد ہے اور جگہ کے آرام دہ ہونے کا یقین دلا رہا ہے۔ 

33۔مختلف میٹریل کا امتزاج

کچھ امتزاج ایسے ہیں جو کبھی بھی کہیں بھی اچھےلگتے ہیں.اس مثال میں قدرتی پتھر کو گلابی گرینائیٹ سے ملایا گیا ہے یہ ایک ایسا امتزاج ہے جو کبھی بھی کہیں بھی اچھا لگتا ہے.

34۔اس کٹیا کے ڈیزائن میں اینٹوں کا استعمال اسکو جدت کا شاہکار بنا رہا ہے اور اسکو نجی جگہ کی حیثیت دے رہا ہے

35۔ اینٹوں یا پتھروں سے بنے ڈیزائن میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ روشنی کا انتظام بھرپور ہو

36۔ قدرتی پتھروں کی کشش

چاہے ایک دیوار پر استعال ہو ، دو یا دس دیواروں پر، قدرتی پتھر کی کشش مستند حیثیت رکھتی ہے۔اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو کہ جگہ کو ذاتی انداز دینا چاہتے ہیں یا اسکو خاص بنانا چاہتے ہیں تو پتھروں یا اینٹوں کی دیوار بنانے کے بارے میں ضرور سوچیں۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista