پردوں کے انتخاب اور تنصیب کا پیشہ وارانہ انداز

Amjad Ali Amjad Ali
Деревянный дом Хонка в г.Пермь, Marina Pennie Design&Art Marina Pennie Design&Art Livings de estilo
Loading admin actions …

گھرمیں کھڑکیوں اور دروازوں پر پردوں کا اہتمام ہرلحاظ سے ایک معقول اور مفید اقدام ہے۔ پردوں کی تنصیب ایک کثیرلمقاصداقدام ہے جو فیشن اورخوبصورتی کے ساتھ ساتھ گھرکے رونق میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ پردے گرد وغبار روکتے ہیں اور گرمیوں میں سورج کی تمازت اور اضافی روشنی روکے رکنے کے ليے بھی ضروری ہیں۔ homify.pk آج آپ کے ليے پردوں کے انتخاب اور تنصیب کے حوالے سے مفید تجاویز کے ساتھ حاضرہے۔

بڑے اور متناسب پردے

فلور ٹو سیلنگ یا فرش سے چھت تک کھڑکیوں کے ليے بڑے اور متناسب پردوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے ہال یا بڑے دیوان خانے ان پردوں کے بغیر نامکمل ہوتے ہیں۔ زیرنظرنمونے میں سنہرے رنگ کے پردوں پر سرميی روشنی کی پھوار مسحورکن ماحول پیش کررہی ہے۔

شفاف پردے

تصویر میں واضح دیوان خانے کی کھڑکی پر لگے پردے سفید، باریک، نفیس اور شفاف کپڑے سے بنايے گيے ہیں۔ ایسے پردے عموما ایسے کمروں میں لگايے جاتے ہیں جنکی کھڑکیاں باغیچوں یا خوبصورت اورفطری مناظرکی طرف کھلتی ہیں۔

رنگین اور دبیز پردے

پردوں کا فرنیچر اور کمرے کے رنگ کے ساتھ امتزاج سلیقہ مندی کی بنیادی حقیقت ہے۔ اس تصویر میں دبیز اور پٹی دار پردوں کی مدد سے ایک خوبصورت امتزاج قايم کیا گیا ہے۔

ٹی وی لاونج اور دیوان خانے کے دوہرے پردے

زیرمشاہدہ ٹی وی لاونج کی کھڑکی کھلی ہوا اور روشنی میں کھلتی ہے۔ جس پر دوہرے پردے لگايے گيے ہیں۔ تاکہ بوقت ضرورت روشنی سے استفادے کے وقت گہرے سبز رنگ کے پردے ہٹے رہیں اور باریک سفید پردوںسے روشنی آتی رہے۔ جب روشنی اور تازہ ہوا کی ضرورت نہ ہو تو دوہرا پردا لٹکا دیا جاتا ہے۔

شاہانہ اور روایتی انداز کے پردے

اونچے چھت والے اس دیوان خانے کی بڑی کھڑکیاں اور روشن دان لکڑی کی دیواروں اور آتش دان کیوجہ سے صحت افزا اور تعمیری ماحول کی غمازی کرتے ہیں۔ پردوں کا رنگ اسطرح منتخب کیا گیا ہے کہ روشنی کی صورت میں پردے رنگین نظرآتی ہے۔

رنگوں کی زبان

تصویر میں نظر آنے والے دیوان خانے کا سارا حسن پردوں کی خوبصورتی، پردوں کے پس منظراور قالین کے امتزاج اور جامنی رنگ کے انوکھے صوفوں کی وجہ سے ہے۔ اس قسم کے دیوان خانوں اور خواب گاہوں میں پردوں کی مدد سے مسحورکن مناظرتخلیق کيے جاسکتے ہیں۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista