باورچی خانے کی صفائی کی ۶ آسان تجاویز

Shahtaj Shahtaj
homify Cocinas de estilo escandinavo
Loading admin actions …

ایک درمیانے درجے کے خاندان کے لئے ان کے گھر کا باورچی خانے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، متوسط گھروں کے باورچی خانے کی صفائی بہت محنت مانگتی ہے۔ جب کہ صاحب خانہ کی مالی گنجائش بھی زیادہ نہ ہو۔ اگر باورچی خانہ کھلا اور ہوا دار ہو تو اس کو صاف ستھرا رکھنے میں بے حد آسانی ہوتی ہے اور اس میں کی جانے والی صفائی بھی نظر آتی ہے۔ بصورت دیگر اس کی صفائی کو کرنے اور اس کی صفائی کے معیار کو بر قرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آئیے ہم آپ کو باورچی خانے کی صفائی کے چند گھریلو اور آسان  طریقے بتاتے ہیں جو کہ عام گھریلو خواتین کے آزمودہ بھی ہیں۔

۴۔ لیموں کے چھلکے

نیم گرم پانی ایک برتن میں رکھ کر اس میں لیموں کے استعمال شدہ چھلکے ڈال کر کچھ دیر بعد اس پانی میں گھر کے استعمال شدہ ڈنر سیٹ کے برتن ڈال کر کچھ دیر بعد اسے نکال کر فوم سے صاف کرلیں تو پلاسٹک اور شیشے کے برتن کھل کر نئے جیسے ہو جاتے ہیں۔

۶۔ بازار کا کھلا بلیچ اور فینائل

آج کل بازار میں لوکل کیمیکل کی بھر مار ہوگئی ہے صرف پیکنگ کی وجہ سے چیزوں کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ اگر اس کیمیکل کا استعمال ہم گھروں میں کریں تو جیسے بلیچ سے کاؤنٹر وغیرہ کی صفائی کی جائے اور فینائل وغیرہ نالیوں میں ڈالیں جائیں تو آپ کا ایک عام سا باورچی خانہ صاف ستھرا ہو کر خاص وضع لگنے لگ جاتا ہے۔

مزید آئیڈیاز کے لئے پڑھیں: اندرونی دروازے سے متعلق آپ کے لئے ۷ باتیں

۵۔ مٹی کے تیل سے صفائی

باورچی خانے میں بنی ہوئی الماریوں کی اندرونی اور بیرونی صفائی میں مٹی کے تیل کا استعمال پرانے دور کے لوگوں کا آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے اس سے نہ صرف وہ جگہیں صاف ہوتی ہیں بلکہ جراثیم پھیلانے والے کیڑے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

۲۔ بورک پاؤڈر

باورچی خانے جیسی جگہ جہاں چکنائی کا موجود ہونا بہت ممکن ہے، اس لئے ایسی جگہوں پر کونوں کی صفائی ایک مشکل اور پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے۔ اس لئے ایک ایسے حل کا معلوم ہونا ضروری ہو جاتا ہے۔ باورچی خانے کے کونے کونے کی صفائی کر کے وہاں پر پاؤڈر چھڑک دیا جائے تو کیڑے مکوڑوں کو بہت نا گوار گزرتا ہے اور وہ ان جگہوں کا رخ جلدی نہیں کرتے۔

کسی اچھے ماہر یا پیشہ ور سے مشورہ لینا ایک اچھا انتخاب ہوگا!

۳۔ کھانے کا سوڈا

کھانے کا سوڈا جسے عرف عام میں میٹھا سوڈا بھی کہا جاتا ہے اس میں تھوڑا سا سادہ صرف اور پانی ملا کر باورچی خانے کی الماریوں کو اندر سے صاف کریں تو نہ صرف اندر سے صاف ہو جاتے ہیں بلکہ کچھ حد تک چمک بھی آ جاتی ہے۔

۱۔ سمٹا ہوا سامان

باورچی خانے میں سمٹا ہوا سامان بھی اس کی صفائی کا موجب بن سکتا ہے۔ سلیقے سے رکھا ہوا سامان بھی اس کی ابتری کو بھی ختم کر دیتا ہے اور خاتون خانہ کی سلیقہ مندی اور نفاست پسند مزاج کا پتہ دیتا ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista