باورچی خانے کی عام مشکلات کے لیئے آٹھ ڈائی حل

Farheen Farheen
Apartamento Vila Nova Conceição , Asenne Arquitetura Asenne Arquitetura Cocinas de estilo moderno
Loading admin actions …

باورچی خانہ ایک نعمت اور زحمت دونوں بن سکتا ہے، خاص طور پر جب کوئی مسئلہ اچانک آن پڑے تو۔ لیکن ڈریں نہیں ہمارے پاس باورچی خانے کے کچھ عام مسائل کے لیئے ڈائی حل موجود ہیں۔ اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ یقینا پلمبر کو بلانا بھول جائیں گے(لیکن کچھ خاص مسئلوں کے لیئے ہم یہی کہیں گے کہ آپکو پلمبر بلانا چاہیے) اور چند ہی منٹوں میں آپکا باورچی کانہ فعال حالت میں آپ کے پاس ہوگا۔ اپنا اوزاروں والا ڈبہ پکڑیں اور شروع ہوجائیں۔

مسئلہ نمبر ۷:پین کے ڈھکن گم جانا

ساس پین کے ڈھکن گم جانا ہمارے باورچی خانے کا ایک عام سا مسئلہ ہے لیکن تھوڑی سی کوشش سے آپ اس مشکل سے نجات پا سکتے ہیں۔ ڈھکنوں کے لیئے ایک الگ شیلف کا استعمال کریں یا ایک الگ الماری میں سارے ڈھکن رکھیں جو کہ آپکی پہنچ میں ہو۔ شاندار!

مسئلہ نمبر ۱۔ بدبو دار گٹر

اگر باورچی خانے کے سنک میں سے بدبو آتی ہے تو اسکو صحیح کرنے میں دیر نہ لگائیں۔ ایک سادہ سا حل ہے کہ بیکنگ پاوڈر کو لیموں کے رس کے ساتھ گھول کر سنک میں ڈالیں اور ۱۵ منٹ کے بعد اس میں ابلتا ہوا پانی ڈال دیں۔ اگر آپ کے پاس کوڑا ڈالتے والا کوئی یونٹ ہے تو اس میں برف اور لیموں کے چھلکے ڈال دیں اور پھراسکو چلائیں۔ مسئلہ حل !

مسئلہ نمبر ۲: بند نہ ہونے والے کیبنٹس

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کیبنٹس ذرا ڈھیلے پڑ سکتے ہیں، مطلب اب یہ اتنی جلدی اور آسانی سے بند نہیں ہوتے تو ایک آسان حل ہے کہ آپ لکڑی کے فلر کو شامل کریں اور اس کے پیچ مکمل تبدیل کردیں۔ آپ اس کے پیچوں کو تیل بھی دے سکتے ہیں اگر مسئلہ اس سے حل ہوتا ہو تو۔

مسئلہ نمبر۸:ہر جگہ سے باہر نکلتے کنٹینر

ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو کہ بےکار پلاسٹک کے ڈبے جمع کرتے ہیں؟ ہم لوگ باہر جانے والے ڈبوں کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اس چکر میں ہم درازوں کو بہت زیادہ بھر دیتے ہیں۔ انکو ترتیب دیں صرف وہی ڈبے رکھیں جنکے ڈھکن موجود ہیں اور بعد میں تمام اشیا کو ایک جگہ پر رکھیں۔۔۔ کتنا آسان ہے نا مزید باورچی خانے کی تجاویز کے لیئے یہ مضمون پڑھیں: گھر کو گھریلو مصنوعات سے چمکانے کے ۱۳ آسان طریقے

مسئلہ نمبر ۳:زیادہ حساس دھوئیں کے آلارم

کچھ شاندار طریقے ہیں زیادہ حساس آلارم کو روکنے کے جو کہ ہمیشہ سے ہمارے من پسند رہے ہیں۔ پہلا یہ کہ اسکو کم حساس جگہ پر لگا دیں تا کہ دھواں اس پر کم اثر انداز ہو۔ دوسرا یہ کہ اپنی ڈیوائس کو وقت کے ساتھ اپ گریڈ کریں کم بجٹ والی ڈیوائس ایک جگہ رک جانے میں بدنام ہیں۔ آخری اور سب سے کارآمد کھانا بناتے وقت اسکو شاور کیپ سے ڈھک دیں ۔۔ بے حد آسان لیکن کھانے کے بعد شاور کیپ کو ہٹانا نہ بھولیں۔آسان!

                                                                            مسئلہ نمبر ۴: درازیں جو کھلتی نہیں

جب آپکی درازیں کھلنے میں زیادہ فورس اور طاقت لینے لگیں ، انکو باہر
نکالیں اور انکے رنر کو ڈش واش سوپ کے ساتھ دھوئیں اور گھر میں موجود کسی بھی لبریکینٹ کے چند قطرے ان پر لگادیں۔ اس میں چند سیکنڈ لگیں گے لیکن یہ سالوں کے لیئے کارآمد ہوجائے گیں۔ کمال

مسئلہ نمبر۵: فریزر کی شیلفوں کو زیادہ بھرنا

یہ ایک مسئلہ ہے جس سے ہم سب بھگتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ فریز کی قابلیت کتنی کم ہوجاتی ہے جب آپ اسکو زیادہ بھر دیتے ہیں تو۔ ہفتہ وار اشیا کی صفائی کریں، انکو تاریخ کے مطابق ادھر ادھر کریں اور ہر چیز کو صاف ڈبوں میں بند کر کے رکھیں، تاکہ ہوا کا گزر رہے۔ ایک اور اصول یہ بھی ہے کہ وہ چیز جو آپ نے فریزر میں رکھی ہے لیکن مہینوں سے استعمال نہیں کی اسکو پھینک دیں۔

مسئلہ نمبر ۶: گریسی سطحیں

کھانے پکانے کا ایک خاص مسئلہ یہ ہے کہ اپنے پیچھے گریسی سطحیں چھوڑ جاتے ہیں۔ سفید سرکہ ان کو صاف کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اگر آپ نے سب کچھ صاف کرنے کے لیئے مائیکروفائیبر کپڑے کا استعمال کیا ہے تو آپ زیتون کے تیل سے آخر میں اس پر پالش بھی کر سکتے ہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista