سادہ تراکیب چھوٹے باتھ روم میں جگہ بنانے کے لیئے

Farheen Farheen
casa PT, davide petronici | architettura davide petronici | architettura Baños de estilo moderno
Loading admin actions …

باتھ رومایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم اپنے آپ کو تروتازہ اور پرسکون کرتے ہیں۔ اس میں وہ تمام اشیا ہونا ضروری ہے جنکی وجہ سے ہم مکمل محسوس کرتے ہیں۔  جیسے کہ بالوں اور جلد کی مصنوعات، باتھ روم کی صفائی کی چیزیں، صرف ، تولیے اور باتھ روبز۔ لیکن یہ بات بہت ضروری ہے کہ باتھ روم میں روزمرہ ضرورت کی اشیا ترتیب سے پڑی ہوں تاکہ اسکی صفائی ستھرائی آسانی سے ہوجائے۔

تاہم اگر باتھ روم بہت چھوٹا ہو تو ہمارے لیئے تمام اشیا سلیقے سے رکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔اسلیئے باتھ روم کے ڈیزائنرز باتھ روم کے ڈیزائنز پر بہت توجہ اور وقت صرف کرتے ہیں۔ باتھ روم کو فعال بنانے کے لیئے ہمیں اس بات کا بھی دھیان رکھنا چاہیے کہ جونسی مصنوعات زائدالمیعاد یا ضائع کرنے والی ہوں انکو پھینک دیں تاکہ باتھ روم میں جگہ بنے۔

صحیح اشیا رکھنے کے بعد اگلا کام آپکو یہ کرنا ہے ان اشیا کے لیئے جگہ بنانی ہے۔ اسکے لیئے ہومی فائی یہ مضمون لے کر آیا ہے جس میں آپکو سولہ آسان تراکیب بتائی جائیں گی۔ جن کے ذریعے آپ اپنے چھوٹے سے باتھ روم کو بھی شاندار اور فعال بنا سکتے ہیں اور اسکی اصلیت بھی متاثر نہیں ہوگی۔

آئیے ہمارے ساتھ شروع کرتے ہیں۔

۱۔ ہر انچ معنی رکھتا ہے

اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ باتھ روم کا ہر انچ اچھے طریقے سے استعمال کرین تاکہ باتھ روم فعال لگ سکے۔

۲۔سنک کے نیچے کی جگہ

یہ بہت ضروری ہے کہ سنک کے نیچے کی جگہ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔ اسطرح آپ بہت ساری اشیا سنک کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔ کونے میں رکھی ہوئی شیلف بھی بہت اہم ہے اس پر بھی آپ بہت ساری اشیا رکھ سکتے ہیں۔

ایک اور موثر حل یہ ہے آپ سنک کو ڈھک دیں اسطرح اسٹوریج کی جگہ بھی زیادہ ہوجائے گی اور اشیا بھی دھول مٹی سے بچ جائیں گی۔

۳۔نقل وحرکت کے لیئے تشکیل دیں

کبھی کبھی سینٹری اتنی پاس پاس نصب کی گئی ہوتی ہے کہ نقل وحرکت مشکل ہوجاتی ہے۔ اس مسئلے کو آپ ایک طریقے سے حل کرسکتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے  ایک عملی بیسن نصب کریں اس سے نقل و حرکت میں آسانی رہے گی۔

۴۔سہولت کے لیئے مرضی کے مطابق

سنک کے نیچے مرضی کے مطابق بنا ہوا ایک چھوٹا سا کیبنٹ ان لوگوں کے لیئے بہترین ہے جو کہ اپنی اشیا کی وجہ سے پریشان ہیں کہ کہاں رکھیں۔ اس میں کافی اسٹوریج اسپیس ہے اس میں آپ اپنی مرضی کے مطابق اشیا رکھ سکتے ہیں

۵۔پرانی شیلفیں

تاہم، شیلفیں بہت کارآمد ہوتیں ہیں لیکن انکو ضرورت سے زیادہ بھر دینا ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ یہ بہت بری لگتی ہیں۔ سنک کے نیچے والی شیلفیں کافی خوبصورت اور کلاسی لگتی ہیں لیکن کونے والی شیلفیں زیادہ کارآمد ہوتیں ہیں۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس باتھ ٹب ہے تو آپ اسکی دیوارکا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کھلی شیلفیں بنا سکتے ہیں۔

اشیا کو چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں رکھنے سے وہ گیلی نہیں ہوتیں اور ان پر دھول بھی نہیں جمتی۔ ضرورت کے وقت آپ انکو یونہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک اور شاندار اسٹوریج اسپیس جو اس تصویر میں دکھائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ آپ دروازے کے پیچھے کی جگہ پر شاندار اور اسٹائلش سی ہک لگا کر تولیے اور صفائی کی اشیا ادھر رکھ سکتے ہیں۔

۶۔شاور کیبن کے بارے میں کیا خیال ہے؟

شیشے کا شاور کیبن لگانے سے آپ بہت سارا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے ایک اسمارٹ اسٹوریج سلیوشن

۷۔ ورسٹائل باتھ ٹب

حتیٰ کہ باتھ ٹب بھی ایک شاندار اسٹوریج ہوسکتا ہے جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ مزید فائدہ حاصل کرنے کے لیئے آپ اسکے ایک کنارے پر پیڈ لگا سکتے ہیں۔

۸۔نیچیز

اگر باتھ روم میں نیچز ہیں تو ان سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔ یقینا یہ جتنے بڑے اور گہرے ہوں گے اتنا ہی آپ کے لیئے آسان ہوگا۔ اگر نیچز چھوٹی بھی ہیں تو بھی آپکو فائدہ ہی دیں گی کیونکہ آپ ان میں تھوڑا بہت سامان تو رکھ ہی سکتے ہیں

آپ دروازے کے ذریعے اسکو بند بھی کرسکتے ہیں تاکہ باتھ روم میں گند نہ نظر آئے یا آپکی اشیا دھول مٹی سے بچ جائیں

۹۔دیواروں میں کیبنٹس

کھلے یا بند کیبنٹس کسی بھی رنگ میں جو دیواروں پر نصب ہوں بہت کارآمد ہوتے ہیں۔ عام طور پر بند کیبنٹس میں اشیا رکھی جاتی ہیں جو کہ آپکو بھلی محسوس نہ ہوں۔ شیشے کے ساتھ کیبنٹس بہت زیادہ چمکدار لگتے ہیں اور روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ اسلیئے یہ عام شیشے سے زیادہ پسند کیئے جاتے ہیں کیونکہ یہ کثیرالافعال ہوتے ہیں۔

۱۰۔واشنگ مشین کے اوپر

واشنگ مشین کے اوپر کی جگہ کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کیبنٹ میں آپ صرف اور صاف کرنے کی اشیا رکھ سکتے ہیں

۱۱۔ باتھ روم کے پیچھے

حتیٰ کہ آپ ٹوائلٹ کے پیچھے کی جگہ کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ بہت ضروری اشیا آپ ان کیبنٹس میں رکھ سکتے ہیں۔

۱۲۔ری سائیکلنگ کریں

تھوڑے سے تخیلاتی ہوکر آپ اشیا کو ری سائیکل کرسکتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹوکریوں کو تھوڑی سی ردوبدل کے بعد اچھی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حتیٰ کہ ایک پرانا کپڑے کا بستہ بھی گندے موزے اور کپڑوں کے لیئے استعمال ہوسکتا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ بستہ گرد آلود نہ ہونے پائے

۱۳۔کام کی اشیا پر ٹکے رہیں

ہکس کو کسی بھی شیلف کے ساتھ لٹکایا جاسکتا ہے اورا ن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

۱۴۔ ہلنے والی کیبنٹس اور الماریاں

ایک ہلنے والی الماری کو کسی بھی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پردہ لگا کر یا دروازہ لگا کر آپ کیبنٹس میں پڑی اشیا کو گرد سے بچا سکتے ہیں۔

۱۵۔ٹرالیاں

چھوٹی شیلفیں دیواروں والا کام ہی کرتی ہیں اگر ان میں پہیے لگے ہوں تو آپ انکو اپنی مرضی کے مطابق ہلا سکتے ہیں۔

اگر جگہ چھوٹی ہوتو آپ اپنی سہولت کے مطابق ٹرالی کو حرکت دے سکتے ہیں

۱۶۔سیڑھیاں

ایک سادہ سی سیڑھی بہت فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ آسانی سے چھوٹی سی ٹوکریاں ، ٹشو پیپر کے ڈبے رکھ سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista