15 کھانے کے کمرے جنہیں دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Holiday home for weekend rentals, Edge Design Studio Architects Edge Design Studio Architects Comedores de estilo rural Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

کیا آپ بھی گھر میں واضح کھانے کے حصوں پر مشتمل اس نئۓ رجحان کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے مگر آپ کا بجاٹ انٹیریئر ڈیزائنر ہائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھی آپ ہمارے چند پسندیدہ کھانے کے کمروں پر نطر ڈال کر اپنی تخلیقی صلاحیتیں ابھار سکتے ہیں۔ آج ہم نے آپ کو دکھانے کے لیے ہت سے مختلف انداز اکٹھے کیے ہیں، جڑے ہوئے سے لے کر کھلے تک اور بہت سادہ تک۔ تو آئیے، ایک نظر ڈالیے اور دیکھیے کہ آپ کس سے تجاویز حاصل کرنا چاہیں گے۔

1۔ کچن کے ساتھ جڑا

چھوٹے گھروں کے لیے بہترین۔ آپ کو بس ایک ناشتے کی بار اور کچھ اچھی روشنیوں کی ضرورت ہے۔ کیا آپ کو یہ ٹائلز بہت پسند نہیں آئیں؟

2۔ یک رنگی نفاست

ایک رسمی کھانے کے کمرے کے لیے اچھا ہے۔ یہ گہرا، پراسرار اور جدید نظر آتا ہے۔ ہمیں یہ میز اپنی چمکدار ٹانگوں کے ساتھ بہت پسند آئی۔

3۔ کینٹین جیسا ڈائننگ روم

house-05, dwarf dwarf Comedores de estilo ecléctico

ایک خاندان والے گھر کے لیے بہتر اچھا ہے۔ بچے یہاں آ کر کھانے کا انتظار کر سکتے ہیں اور ماں باپ ان پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ یہ سب بہت مزے دار ہے۔ ہم دیوار کی انوکھی سجاوٹ نقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

2۔ ساحلی کھانے کی جگہیں

ہمیشہ حسین، گرم اور گھریلو نظر آتی ہیں۔ ہمیں ٹائلوں کا روایتی ڈیزائن پسند آیک۔ سادہ لکڑی کی میز ایک ایسا اضافہ ہے جس کا رجحان کبھی ختم نہیں ہو گا۔

5۔ قدرتی انداز کا فرنیچر

سادہ، کھلے ڈیزائن کا عملی مظاہرہ ہے۔ اسکینڈی نویائی ڈیزائن کا فرنیچر سفید کمرے میں بہت اچھا لگتا ہے جیسے اسی کا حصہ ہو۔

6۔ احتیاط سے رکھی گئی کھانے کی میز

کچن میں کام کرنے کی فالتو جگہ بن سکتی ہے۔ سخت لکڑی سے بنی میز کام کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے اور ضرورت کے وقت ایک حسین میز بھی۔

7۔ بہترین انداز میں لگائی گئی

تا کہ منظر کا مزا لیا جا سکے۔ یہ کھانے کا حصہ حیرت انگیز ہے۔ گھر صنعتی انداز کا لگتا ہے مگر میز دیہی احساس لاتی ہے اور گھریلو جمالیات قا‏ئم کرتی ہے۔

8۔ آپ کو پورا کمرہ قربان کرنے کی ضرورت نہیں

homify Comedores de estilo moderno

کیوں کہ اس مثال سے ثابت ہے کہ آپ اس کے بغیر ہی حسین کھانے کی جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔دیوار پر لگی سطح نے بیٹھ کر کھانے کو بے حد آسان بنا دیا ہے جبکہ سادہ دیوار کو حسن بھی عطا کیا ہے۔

9۔ آپ اپنے کھانے کے کمرے کے لیے

homify Comedores de estilo clásico

جتنا چاہیں اپنا نڈر ہو سکتے ہیں۔ ایک چیتے کے پرنٹ والا قالین اور گہری لکڑی کا فرنیچر اسے سفاری انداز دیتے ہیں اور دھوپ سے بھرے اس کمرے کو ایک خاص کشش سے نوازتے ہیں۔

10۔ کھلا اور صاف

ہمیں اس کھانے کے کمرے سے پیار ہے۔ یہ سب اس فرنیچر کی وجہ سے ہے مگر اتنا خالی ہونے کے باوجود بھی کھانا لگتے ہی یہ سماجی بن جائے گا۔ بہترین!

11۔ ہمیں الفاظ نہیں مل رہے

homify Comedores de estilo clásico

جن سے اس ڈائننگ روم کی آسائش اور عمدگی بیان کریں۔ پورا سفیدڈیزائن شاندار ہے اور دیہی انداز کے ساتھ مل کر توجہ کھینچ رہا ہے۔ کیا ہم کچھ وقت نکال کر روشنیوں کی تعریف کر سکتے ہیں؟

12۔دھوکہ مت کھائیے

یہ ڈائننگ روم بڑا ہو سکتا ہے کیوں کہ میز کھنچ جاتی ہے۔ چھوٹی جگہ سے بڑا فائدہ اٹھانے کا اچھا طریقہ ہے۔ ہمیں عام بیٹھنے کی جگہ کا آئیڈیا بھی اچھا لگا۔

13۔ ایک کھلی جگہ کو تقسیم کرنا

مشکل ہو سکتا ہے مگر اس منصوبے نے یہ آرام سے کر دکھایا۔ بڑی سی میز، ڈرامائی سیاہ کرسیوں اور شوخ قالین کے ساتھ کھانے کا کونہ حیرت انگیز ہے۔ مزے دار!

14۔ تمام درست حصوں کے ساتھ

homify Comedores de estilo escandinavo

یہ کھانے کا حصہ حسین ہے۔ ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا حصہ ہوتے ہوئے یہ چھوٹی سی میز حیرت انگیز طور پر گھریلو لگتی ہے اگر آپ کچھ پیاری کرسیوں کا اضافہ کر دیں۔ لٹکتی روشنیاں بھی اچھے سے لگائی گئی ہیں۔

15۔ پلکیں جھپکائیں اور یہ کھو جائے گا

homify Comedores de estilo moderno

اس میرے میں کھانے کا حصہ جدید فرنیچر سے لیس ہے۔ ہموار سفید بینچ اسے گھیرے ہوئے سفید دیواروں کے ساتھ قدرتی نظر آتا ہے۔ کچھ پیلے رنگ کا اضافہ اور یہ مکمل ہے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: کچن کے لئے لکڑی کے 8 بنچ – گرینائٹ سے سستے۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista