سونے کے کمرے میں قالین اور غالیچوں کے 10 سجیلے ڈیزائن

M Usman M Usman
Bedroom, Pixers Pixers Dormitorios de estilo clásico
Loading admin actions …

آپ چاہے لکڑی کے فرش کو پسند کرنے والے ہوں یا ٹائلوں کے شوقین ہوں قالین یا غالیچے کی ضرورت باقی رہتی ہے۔ ایک اچھا قالین آپ کے کمرے کی دلکشی کو بڑھانے میں مددگار ہوتا ہے۔ سونے والا کمرہ آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ وہاں پڑا قالین یا غالیچہ بھی آپ کے ذوق کے عین مطابق ہو۔ اس مضمون میں ہم نے 10 ڈیزائن پیش کرتے ہوئے اسی بات کو مدنظر رکھا ہے۔

بچے ہوں یا بوڑھے، کمرہ لڑکے کا ہو یا لڑکی کا، طبیعت شوخ ہو یا سنجیدہ یہاں ان ساری باتوں کا حل پیش کیا گیا ہے۔ اس لئے اپنے کمرے کے قالین کے انتخاب کے لئے یہ تحریر پڑھنا شروع کیجئے ہمیں یقین ہے آپ کا پسندیدہ ڈیزائن یہیں ملے گا۔

1. کلاسیکل

سفید رنگ ہمیشہ ہی نفاست کا معیار رہا ہے۔ یہاں بھی سفید دیواروں، فرش اور چادر کے ساتھ موجود سفید غالیچہ آپ کے اعلیٰ ذوق کی پہچان ہے۔ تھوڑے مگر معیاری فرنیچر کے ساتھ یہ سونے کا کمرہ شاہانہ انداز کا حامل ہے۔

2. جتنا کشادہ اتنا ہی خوبصورت

اس کھلے ڈھلے کمرے میں آپ کو ہر چیز پر نقش و نگار نظر آئیں گئے، دروازے سے لیکر تکیے اور پھر یہ غالیچہ کے نقش و نگار نہایت ہی حسین ہیں۔ سجاوٹ کی دیگر چیزوں کے ساتھ غالیچے کے امتزاج والا یہ کمرہ خوابوں کی تعبیر ہے۔

3. اعلیٰ کوالٹی

نرم، قدرتی رنگ اور پائیدار یہ قالین کراؤن فلور(CROWN FLOORS) کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔ بہترین اون اور پائیدار دھاگے سے بنا یہ قالین آپ کو روزمرہ کی زندگی میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتا رہے گا۔ چاندی رنگ کے فرنیچر اور سادہ انداز کے پلنگ والے کمرے میں یہ قالین مکمل پیکج ہے۔

4. لڑکے کا کمرہ

رنگوں سے سجا یہ کمرہ صحیح معنوں میں ایک جوان خون کی نمائندگی کر رہا ہے، باقی ہر چیز کی طرح قالین کا رنگ بھی شوخ ہے جسے خوبصورتی کے ساتھ تکیوں اور دیواریں کی لائن کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ یہ حسین ملاپ دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔ لکڑی کے فرش پر یہ خوبصورت قالین شاندار اضافہ ہے۔

5. لڑکی کا کمرہ

یہ رنگ برنگا اور سجا سجایا کمرہ لڑکیوں کے لئے بہترین ہے۔ سفید رنگ کے درودیوار کے ساتھ موجود سفید اونی قالین ان تیز رنگوں میں جچ رہا ہے۔ چھت پر لگا فانوس بھی قالین سے مشابہ ہے، اس سے بہتر ڈیزائن ڈھونڈنا یقیناً مشکل ہے۔

6. موٹائی اور لمبائی

غالیچے کی موٹائی اور ریشے کی لمبائی کے لئے ایک لفظ (Pile) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر ڈیزائن میں مختلف مگر بنیادی طور پر اس کی دو اقسام ہیں۔

(High-Pile) نرم اور گدگدی قسم کے ہوتے ہیں۔

۰ جہاں زیادہ افراد کی آمدورفت ہو وہاں یہ جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔
۰ ان کی صفائی ستھرائی کے لئے زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔ 

(Low-Pile) عموماً اوپر سے صاف ہوتے ہیں۔
۰ ان کی صفائی ستھرائی نسبتاً آسان ہے۔
۰ بچوں کے کمرے جہاں کھلونے کا استعمال ہوتا ہے وہاں یہ زیادہ کارآمد ہیں۔ 

7. روحانی مسرت

اس روحانی ماحول میں لائنوں والی قالین بہترین ہے۔ خاکستری رنگ اور میناروں کی موجودگی میں یہ ڈیزائن شاندار ہے۔

8. نوجوانوں میں مقبول غالیچہ

نوجوان عموماً اپنی پسند کے مطابق سونےوالے کمرے کو سجاتے ہیں اور اس کے لئے نیلے اور سرمئی رنگ پر مشتمل اس غالیچے سے بہتر چیز ممکن نہیں۔ غالیچے اور قالین فرش کو بچا کر رکھتے ہیں۔ 
اگر آپ اپنے کمرے کو ایسا سجانا چاہتے ہیں تو پریوں جیسے حسین یہ بیڈروم  دیکھئے۔

9. بچوں کا کمرہ

بچے تصاویر کو زیادہ دلچسپی سے دیکھتے ہیں اس لئے بچوں  کے کمرے میں چاند تارہ یا اس جیسی تصاویر والا قالین کا ٹکڑا بہترین انتخاب ہے۔ روشن اور ہلکے رنگ بچوں کے لئے زیادہ مفید ہیں۔

10. انتخاب

کسی بھی قالین کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنی مرضی کو ذہن میں رکھیں، اگر آپ نرم قالین چاہتے ہیں تو قدرتی اقسام جیسے اوون یا کاٹن بہتر رہے گا۔ پٹ سن یا سیزل کے قالین نرم ضرور ہوتے ہیں مگر اوون جیسی بات نہیں ہوتی۔ 
غالیچے کا انحصار آپ کے فرنیچر کی طرز پر ہے، بھاری فرنیچر کے لئے لمبے اور ریشے دار جبکہ ہلکے فرنیچر کے لئے چھوٹے غالیچے بہتر تصور کئے جاتے ہیں ایسی مزید تجاویز کے لئے اٹلی کے ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی  یہ تجاویز ضرور دیکھیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista